ہم لبنان میں قیام استحکام کیلئے یورپی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، جوزف عون
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی الزامات کے برخلاف فوج پوری توجہ سے اپنے کام میں مصروف ہے اور اسے جنوبی علاقوں سمیت سارے لبنان کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے ملک سے یونیفل فورسز کے انخلاء کے موقع پر قیام استحکام کے لئے یورپی ممالک کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے كہا كہ یہ تعاون لبنان فوج کی مکمل ہم آہنگی سے ہوگا۔ نیز اس سال کے آخر تک فوج کی تعداد بھی 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ جوزف عون نے مزید کہا کہ فوج کو عسکری ساز و سامان اور گاڑیوں کی ضرورت ہے جو لبنان کی مسلح فورسز کے کنونشن کے تحت پوری کرنی چاہیے۔ اسرائیلی الزامات کے برخلاف فوج پوری توجہ سے اپنے کام میں مصروف ہے اور اسے جنوبی علاقوں سمیت سارے لبنان کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے بارے میں جو کچھ پھیلایا جا رہا ہے وہ محض جھوٹ ہے۔ بلکہ جو امر جنوبی سرحد پر فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے وہ اسرائیلی جارحیت کا تسلسل اور جنگ بندی کی عدم پیروی ہے۔
جوزف عون نے صیہونی رژیم کے ساتھ مذاکرات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مذاکرات کا جو آپشن پیش کیا ہے وہ جنوب اور پورے لبنان میں استحکام بحال کرنے کے لئے کافی ہے۔ جارحیت سے کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ جنوبی علاقوں کے لوگوں کو واپس اپنے گھروں میں لانے کے لئے تعمیر نو ایک اہم ستون ہے، لیکن شہریوں اور سرکاری تنصیبات پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی جارحیت سے یہ مقصد حاصل نہیں ہو رہا۔ یاد رہے کہ جوزف عون نے گزشتہ روز بھی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ مقبوضہ زمینوں کی واگذاری کے لئے مذاکرات کے جواب کے منتظر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔