برسلز ایئرپورٹ پر ڈرون مشاہدے کے بعد فضائی آپریشنز عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: برسلز ایئرپورٹ (زایوینٹم) پر ہوائی اڈے کے قریب ممکنہ ڈرون دیکھے جانے کے بعد فضائی آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے۔
فضائی نیویگیشن سروس فراہم کنندہ Skeyes کے مطابق احتیاطی بنیادوں پر پروازیں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے معطل رہیں اور رات 11:20 بجے (2220 GMT) کے قریب دوبارہ بحال ہو گئیں۔
ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کم از کم دو آنے والی پروازیں لیج ایئرپورٹ منتقل کی گئیں اور بعد میں برسلز پہنچیں، جس سے انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، حکام کے مطابق کوئی مسافر یا عملہ متاثر نہیں ہوا۔
یہ واقعہ یورپ میں حالیہ ڈرون سرگرمیوں میں اضافے کا حصہ ہے۔ گزشتہ مہینوں میں بیلجیم، جرمنی، ڈنمارک اور ناروے کے مختلف ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کے قریب کئی ڈرون پروازیں رپورٹ ہوئی ہیں، ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل میں بیلجیم کے Elsenborn فوجی اڈے اور شمالی جرمنی میں مشتبہ ڈرون مشاہدات سامنے آئے، جبکہ ڈنمارک اور ناروے میں 22 تا 28 ستمبر کے دوران متعدد ڈرون سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔
بیلجیم کی دفاعی وزارت نے ان سرگرمیوں کو ہائبرڈ وارفیئر سے منسلک ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے، کچھ یورپی حکام نے ان واقعات کو روس سے جوڑ کر دیکھا، تاہم ماسکو نے اس میں کسی قسم کی مداخلت کی سختی سے تردید کی ہے۔
یورپی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرون پروازیں ہوائی اڈوں اور حساس فوجی تنصیبات کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، بیلجیم نے اتحادی ممالک بشمول برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے تعاون طلب کیا ہے تاکہ نگرانی میں اضافہ اور ہوائی حدود کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈرون سرگرمیوں کے پیش نظر فضائی سیکیورٹی کو مزید سخت بنایا جائے گا اور مستقبل میں ہوائی سفر میں خلل کو کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح حملہ، اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔
حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔