Express News:
2025-11-13@21:24:57 GMT

سعودی عرب میں بارش کے لیے استسقاء کی نمازیں ادا کی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

ریاض:

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گزشتہ روز استسقاء کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی درخواست کی جا سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ نمازیں سنت نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر لوگ مختلف شہروں، صوبوں، مراکز اور گاؤں میں واقع مساجد اور استسقا کے لیے مخصوص مقامات پر جا کر اس روحانی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ مفتی اعظم نے بھی ملک بھر کے عوام کو بارش کے لیے نماز استسقا پڑھنے کی اپیل کی تھی۔

اسلام میں نماز استسقا دو رکعات پر مشتمل ایک خاص نماز ہے، جس میں لوگ اللہ سے معافی مانگتے ہیں اور بارش کی دعا کرتے ہیں۔

یہ نماز عموماً خطبہ کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ہے، جس میں امام عوام کو اللہ سے معافی طلب کرنے اور بارش کے لیے دعا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

سعودی عرب کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں خشک سالی اور ریکارڈ سطح کی کم بارشوں کے بڑھتے ہوئے بحران کے بعد شام اور قطر جیسے عرب ممالک نے عوام کو استسقا کی نماز ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔

شام میں وزارت اوقاف کی ہدایت پر استسقا کی نماز آج پورے ملک میں ادا کی جائے گی۔ وزارت نے لوگوں سے کہا ہے کہ نماز سے پہلے تین دن روزہ رکھیں، ضائع شدہ حقوق کی واپسی کریں اور اجتماعی توبہ و مغفرت کے ساتھ نماز میں شرکت کریں۔

قطر نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کی اپیل پر لوگوں نے گزشتہ روز استسقا کی نماز ادا کی۔

امیر قطر نے اس نماز کی قیادت کرتے ہوئے ہزاروں عبادت گزاروں کے ساتھ دوحہ کی لوسیل مسجد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق بارش کے کی نماز ادا کی کے لیے

پڑھیں:

چلاس میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 6 گاڑیاں دب گئیں اور 2 دریا میں جاگریں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چلاس کے مقام گندلو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں دب گئی ہیں جبکہ دو گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ زرایع کے مطابق حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کی وجہ سے پیش آیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

ایم ایس ریجنل کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ ممکنہ طور پر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تین گاڑیاں اور سات اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور دریا میں گرنے والی گاڑیوں کی تلاش کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن تیزی سے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تہران ، پانی کا شدید بحران، صدر نے شہر خالی کرنے کا عندیہ دیدیا
  • شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب میں کل نمازِ استسقا ادا کی جائے گی
  • سعودی عرب: شاہ سلمان کی نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت
  • سعودی شہزادی وفا بنت بندر آل سعود انتقال کرگئیں
  • سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور مفتی اعظم کی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل
  • سعودی عرب میں بارش کی کمی،شاہ سلمان کی ملک بھر میں نمازِ استسقاء کی اپیل
  • سعودیہ میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل
  • چلاس: لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر 6 گاڑیاں دب گئیں، 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں
  • چلاس میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 6 گاڑیاں دب گئیں اور 2 دریا میں جاگریں