کویت : شہریت سے محروم کیے گئے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں بینکوں نے ان صارفین کے اکاؤنٹس منجمد کرنا شروع کردییہیں جن کی کویتی شہریت قومیت کے قانون کے آرٹیکل 8 کے تحت واپس لے لی گئی تھی اور جو وزارت داخلہ کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بار اکاؤنٹ منجمد ہونے کے بعد صارف کوئی بھی بینکنگ لین دین نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ تمام بینک کارڈز مکمل غیر فعال ہوں گے اور اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکلواسکتے،جب کہ ڈپازٹس، نئے قرضے، اور فنانسنگ کی اجازت بھی ختم کردی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی کوریا: بجلی گھر کا بوائلر گرنے سے3 مزدور ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے سے3 مزدور ہلاک ہو گئے۔ 60 میٹر بلند بوائلر ٹاور کو منہدم کیا جانا تھا،جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں ایک روز قبل ہی گر گیا ۔ حادثے میں 3مزدور ہلاک ہو گئے،جب کہ 2مزدوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔