جاپان: ریچھ کے بڑھتے حملوں کے باعث فوج تعینات
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے شمالی صوبے اکیٹا کے پہاڑی علاقوں میں ریچھوں کے بڑھتے حملوں پر قابو پانے کے لیے فوجی دستے تعینات کر دیے گئے۔ وزارت ماحولیات نے بتایا کہ اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بھورے اور سیاہ ریچھ سردیوں کی نیند (ہائبرنیشن)سے قبل خوراک کی تلاش میں شہری آبادی کا تیزی سے رخ کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موسم سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کو 10 گھنٹے تک محدود کرتے ہوئے اس سے زیادہ بجلی فراہم کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں کاٹ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ ریاستی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اب کسانوں کو دن میں صرف طے شدہ وقت تک بجلی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کسان تنظیموں نے ریاستی کمپنی کے اس فیصلے کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فصل کاشت کرنے والے کسان مشکلات کا شکار ہوں گے۔