Jasarat News:
2025-11-08@01:53:25 GMT

ایلون مسک ٹیسلا سے 10برس میں ایک ہزار ارب ڈالر لینگے

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک ایک ہزار ارب ڈالر معاوضہ لینے والے دنیا پہلے سی ای او بن گئے جس کی شیئر ہولڈرز نے بھی منظوری دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں 75 فیصد حصص داروں نے اس غیر معمولی معاوضے کی حمایت کی جس کے بعد ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔ یہ پیکیج مسک کو اگلے 10 سالوں میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ کرنے کی صورت میں دیا جائے گا۔ اگر وہ مقررہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں کروڑوں نئے شیئرز ملیں گے جن کی مالیت تقریباً ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اگرچہ اس ریکارڈ توڑ معاہدے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے لیکن ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے موقف اختیار کیا کہ اگر پیکیج مسترد کیا گیا تو مسک کمپنی چھوڑ سکتے ہیں اور ٹیسلا ان کے بغیر کام نہیں چلا سکتی۔ فیصلے کے اعلان کے بعد ایلون مسک نے ٹیکساس کے شہر آسٹن میں منعقدہ اجلاس کے سٹیج پر آکر شکریہ ادا کیا اور شرکا نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔ مسک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جو کچھ شروع کرنے جا رہے ہیں وہ ٹیسلا کے مستقبل کا نیا باب نہیں بلکہ ایک نئی کتاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری کمپنیوں کے شیئر ہولڈر اجلاس بورنگ ہوتے ہیں، لیکن ہمارا اجلاس شاندار ہے۔ اہداف میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو کو موجودہ 1.

4 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 8.5 ٹریلین ڈالر تک لے جانا اور 10 لاکھ خودکار روبوٹیکسی گاڑیاں کمرشل آپریشن میں لانا شامل ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے مزید نیچے آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں چاندی کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، فی تولہ چاندی 5 ہزار 22 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 305 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر سے کم کر 3970 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز یعنی منگال کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 35 ڈالر سستا ہوا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کو انکی کمپنی نے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کرنے کیلئے حیران کن معاوضے کی منظوری دیدی
  • ایلون مسک آئندہ دہائی تک ٹیسلا کے سربراہ ہوں گے، کتنا معاوضہ ملے گا؟
  • ایلون مسک ایک ٹریلین ڈالر معاوضہ لینے والے دنیا کے پہلے سی ای او بن گئے
  • ایلن مسک دنیا میں ایک ٹریلین ڈالر کا تاریخی معاوضہ لینے والے پہلے سی ای او بن گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب؟ اس کا دنیا پر کیا اثر پڑےگا؟
  • 2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ
  • 27 ویں آئینی ترمیم پر منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینگے، وزیر پارلیمانی امور
  • ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی