data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ان کی کمپنی ٹیسلا نے بطور چیف ایگزیکٹو کام جاری رکھنے کے لیے ایک غیر معمولی معاوضے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ہزار ارب یا ایک ٹریلین ڈالر کے معاوضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اگر وہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تاریخ کے امیر ترین شخص بن جائیں گے۔

یہ منصوبہ اگرچہ کئی سرمایہ کاروں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کر چکا تھا، لیکن شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے مسک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی شہر آسٹن میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں 75 فیصد سرمایہ کاروں نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

منظوری کے اعلان کے بعد ایلون مسک نے اسٹیج پر آ کر شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹس کے ساتھ رقص بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹس کمپنی اور انسانیت دونوں کا مستقبل ہیں اور انہیں طبی خدمات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔

ایلون مسک پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس منصوبے کی منظوری کمپنی پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے چاہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یہ معاوضہ کئی ممالک جیسے آئرلینڈ، سویڈن اور ارجنٹینا کے مجموعی قومی پیداوار (GDP) سے بھی زیادہ ہے۔

ناقدین کے مطابق اتنا بڑا انعام ایک شخص کے گرد طاقت کو مرتکز کرنے کے مترادف ہے اور کمپنی کے موجودہ مسائل کو نظرانداز کرنے کے برابر ہے۔ تاہم اگر ایلون مسک اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بن جائیں گے، جس کے لیے انہیں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو کو 8 ہزار 500 ارب ڈالر تک پہنچانا ہوگا — جو اس وقت کی موجودہ قدر سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم