ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق ، ایئر پنجاب پرائیویٹ کمپنی کے قیام کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پنجاب کابینہ نے محراب محفوظ روشن پنجاب، مصر کیساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو، پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل، ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری، نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کیلئے فنڈز، لاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سرکاری سکولوں میں “اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتی کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء اور کابینہ نے چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری بھی دیدی۔ کابینہ نے ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام، پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کیلئے کیو آر کوڈ اور لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کیلئے ایم او یو کی منظوری بھی دی۔ علاوہ ازیں کابینہ نے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، الیکٹرک بس کیلئے مختلف شہروں میں الیکٹرک ڈپو قائم کرنے کیلئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو گرانٹس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے محراب محفوظ روشن پنجاب، مصر کیساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو، پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل، ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری، نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کیلئے فنڈز، لاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری دی۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے اور گوجرانولہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے استثنیٰ، ضلعی ہسپتالوں کیلئے قائم کردہ کارڈیک کیتھ لیبز میں متعین انٹر وینشنل کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر، ٹیکنالوجسٹ اور نرسز کی آسامیوں، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز کیلئے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی اور پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی، پنجاب منرل کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی میں نئی آسامیوں کیلئے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی، پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نان آفیشل ممبر اور چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری بھی دی۔ کابینہ نے گرین پاکستان پروگرام کیلئے فنڈز ازسر نو مختص کرنے، یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام اور پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز سے اے اسی اور ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ کی منظوری دی کابینہ نے پر پابندی کرنے کی
پڑھیں:
پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور ’’اے آئی جیمنی‘‘ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لئے ’’ریڈ آلانگ‘‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔ گوگل کروم بک میں ’’کین وا‘‘ سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کی ویژنری قیادت کو سراہا۔ گوگل فار ایجویشن کے وفد نے ایجوکیشن خاص طور بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فار ایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہب بنانا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لئے بھرپور معاونت کریں گے۔ مریم نواز نے لاہور میں ٹرک رکشے پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ نجی سکول میں پولیو ٹیم سے مبینہ بدسلوکی کا نوٹس لیا اور متعلقہ محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیو ٹیم کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے تفریح کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تناؤ کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔