کراچی میں شیعہ ٹاگٹ کلنگ جاری، دہشتگردی کی فائرنگ سے عادل حسین شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
شہید عادل حسین کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عادل حسین شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں دہشتگردوں نے شیعہ جوان عادل حسین کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے عادل حسین کو شہید کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عادل حسین کے جسد خاکی کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں ورثا کی جانب سے شہید عادل حسین کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں