Islam Times:
2026-07-24@01:03:51 GMT

کراچی کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

کراچی کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں

عدالتی حکم کے مطابق، رانو کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے گلگت بلتستان کے محفوظ پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ رانو کی منتقلی سے قبل اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کراچی چڑیا گھر کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف، میونسپل کمشنر کے ایم سی، سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رانو کی منتقلی کے لیے ایک خصوصی لوہے کا پنجرہ تیار کیا گیا ہے جو تمام حفاظتی تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ وائلڈ لائف ماہرین روزانہ کی بنیاد پر رانو کو تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ آرام سے پنجرے میں جانے کی عادی ہو جائے۔ چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے ہدایت دی کہ رانو کو زبردستی پکڑنے یا بے ہوش کرنے کے بجائے اسے تربیت اور مثبت طریقے سے خود بخود ٹرانسپورٹ پنجرے میں داخل ہونے دیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منتقلی کے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ عدالتی حکم کے مطابق، رانو کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے گلگت بلتستان کے محفوظ پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ رانو کی منتقلی سے قبل اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان چیف سیکرٹری وائلڈ لائف اسلام آباد رانو کو جائے گا کہ رانو

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا