لاہور (نامہ نگار)حکومتِ پنجاب نے مختلف محکموں کے لیے پانچ نئے پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے درج ذیل اراکینِ صوبائی اسمبلی کو بطور پارلیمانی سیکرٹری تعینات کیا ہے:
تیمور علی خان (ایم پی اے، پی پی-79، سرگودھا) — محکمہ خزانہ
عرفت اقبال (ایم پی اے، پی پی-44، سیالکوٹ) — محکمہ سیاحت
نوید اشرف (ایم پی اے، پی پی-50، سیالکوٹ) — خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم
جعفر علی ہوچا (ایم پی اے، پی پی-102، فیصل آباد) — سماجی بہبود و بیت المال
عاصمہ ناز (ایم پی اے، ڈبلیو-326) — محکمہ صحت و آبادی
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتیاں فوری طور پر مؤثر العمل ہوں گی۔
دستاویز پر سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور محمد آصف بلال لودھی کے دستخط موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایم پی اے

پڑھیں:

ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-01-17
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وقارالدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیا ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری اور تبادلے کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔ نئے ڈی جی سید خرم علی جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی کے تین ججز اسلام آباد جوڈیشل سروس کے حوالے، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول زیر غور، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی مری کے رہنماؤں کی ملاقات
  • وزیراعظم آزاد کشمیر مستعفی ہونے کے بجائے سرکاری امور میں مصروف، محکمہ صحت کی میٹنگ کی صدارت کی
  • ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • پیکا قانون کا غلط استعمال: — پنجاب میں صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات میں اضافہ
  • سید خرم علی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات