کے پی کے تین ججز اسلام آباد جوڈیشل سروس کے حوالے، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کردیے، جس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عصمت اللہ اور حسینہ ثقلین کی خدمات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ اسی طرح سول جج مریم شہریار کی خدمات بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 3 سال کے لیے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمے داریاں دے دیں۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد تعینات کیاگیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد تعینات کیاگیا ہے جب کہ سول جج مریم شہریار کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کر دیاگیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جوڈیشل سروس اسلام آباد کی خدمات کے سپرد
پڑھیں:
متنازع ٹویٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد
فائل فوٹواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کردی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، دونوں ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔