پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کااختتام
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-08-6
اسلام آباد(صباح نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی،پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر ایک منٹ کی خاموشی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر ایک منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیا گیا، پرنسپل سیکرٹری سمیع صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس سندھ میں خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی،گورنر سندھ سیکرٹریٹ کے افسران و عملے نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔