ویب ڈیسک : سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے، دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا۔ 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ای چالان کے حوالے سے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے تیار کردہ رپورٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 35 سرکاری گاڑیوں کا چالان کیا ہے، سیٹ بیلٹ، جمپنگ ریڈ لائیٹس، ٹینڈگلاسز اور موبائل کے استعمال پر گاڑیوں کا ای چالان ہوا۔

یو ٹیوبرز کے لیے خوشخبری ؛ غیر معیاری ویڈیوز کو فوری طور پر بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن سے پہلے ای چالان کی تفصیلات طلب کیں جس میں بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت پولیس کی سرکاری گاڑی SPE-950 کو سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے پر 28 اکتوبر کو دوپہر 01:36 بجے پولیس گاڑی کا پہلا چالان کیا گیا، ڈرائیور نے گارڈن لیاری ایکسپریس وے پر 2 مقامات پر سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔

ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ پر 10 کروڑ روپے کی رشوت;4ملازم گرفتار مزید 19 کے ملوث کا انکشاف

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے، تمام شہریوں کے مساوی حقوق ہیں قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنی حفاظت کی خاطر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، مہذب شہری ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے، دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا، پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالے اداروں، کمپنیوں اور افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کر کے معافی کے ساتھ فیس معاف ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی مراد علی شاہ نے وزیر اعلی خلاف ورزی چالان کی کی ہدایت نے کہا

پڑھیں:

کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ، وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں ای چالان جرمانوں کا بوجھ کم کرنے اور نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے سندھ حکومت نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد کیے جانے والے جرمانوں، ان کے نفاذ اور متعلقہ تمام انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد کراچی کے ای چالان سسٹم کو زیادہ شفاف، مؤثر اور عوام کے لیے آسان بنانا ہے، جس کے لیے جامع سفارشات تیار کی جائیں گی۔

کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کریں گے، جبکہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور ڈی آئی جی ٹریفک بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں پر مشترکہ فیصلہ سازی ممکن ہو سکے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • چوری شدہ موٹر سائیکل لاپتہ، مگر پھر بھی ای چالان حاضر
  • رائیونڈ میں شہری کو چوری شدہ موٹر سائیکل کے ای چالان موصول
  • کراچی:قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپورکا قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ، وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ‘جدید بنایاجائے‘ مراد علی شاہ
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان جاری
  • پشاور: وزیر اعلیٰ کے دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • سرکاری کالجز کے خراب نتائج کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، نگران وزیر اعلیٰ جی بی کی ہدایت
  • لاہور میں ٹریفک اصلاحات کے مثبت اثرات، 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی