کراچی:

شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔  تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی  میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں  کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے  باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی  بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔

تفصیلات  کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈمپر کو رکنے کا اشارہ بھی کیا تھا، تاہم ڈمپر ڈرائیور  بغیر رُکے انتہائی تیزرفتاری سے آیا اور موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

جمعرات کی صبح عوامی کالونی تھانے کی حدود میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس  کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرارکے نام سے کی گئی ۔

پولیس کے مطابق حادثہ 9 سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان پیش آیا۔ کراچی ٹریفک پولیس کی ’کے راٹ‘کے انچارج  اکمل رائے  کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ ڈرائیور کافی زیادہ رفتار سے ڈمپر چلا رہا تھا جب کہ اہل کار ٹریفک کنٹرول کررہے تھے۔ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈمپر کورکنے کا اشارہ بھی کیا، تاہم ڈمپر ڈرائیور نے بغیر رکے انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل سوارکو پیچھے سے ٹکر ماری۔ انہوں نے بتایا کہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈرائیورکتنی اسپیڈ سے ڈمپر چلا رہا تھا ۔

حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے ڈمپر مالکان کا کہناہے  ڈمپر میں کچرا بھرا ہوا ہے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے زیراستعمال ہے ۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ،جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ڈمپر جلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

موقع پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے ڈمپر ڈرائیور شہریوں کی جان لے رہے ہیں جب کہ عام شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور ہیوی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کچھ نہیں کہتی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس نے ڈمپر کو حادثے کے کے بعد

پڑھیں:

حیدر آباد، جئے سندھ محاذ کے احتجاجی مظاہرے کے باعث پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں جبکہ شاہراہ ریڈیو پاکستان کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-8-1

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کا کیس، ملزم درخواست ضمانت خارج
  • ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف پھیلانے کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت خارج
  • ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کا کیس، ملزم درخواست ضمانت خارج
  • سڑکیں ناپید،ای چا لان ہونا موصول،شہری پریشان
  • حیدر آباد، جئے سندھ محاذ کے احتجاجی مظاہرے کے باعث پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں جبکہ شاہراہ ریڈیو پاکستان کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
  • حادثات کم نہ ہوئے، نابالغ ڈرائیور شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
  • پولیس موٹرسائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • خونی ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات ، آج نمائش چورنگی پر دھرنا ہو گا ،منعم ظفر خان