پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پشاور پولیس نے جدت کو اختیار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ 10 کلو میٹر رینج اور لیزر سسٹم سےلیس ہائی ٹیک نیا ڈرون ہے، جدید ڈرون کا نوشہرہ پولیس سینٹر میں کامیاب تجربہ کیا گیا جو 10 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے۔سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہےکہ اس ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئرگیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جاسکتے ہیں، آٹو انفارمیشن سسٹم سے لیس ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے جب کہ ڈرون کی لمبائی 2 میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔سی پی او کے مطابق ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے اور یہ ڈرون ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حیدرآباد: سیری پولیس نے مین پوری اور 100کلو خام مال کی سپلائی ناکام بنادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-08-22
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سیری پولیس کی کارروائی خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، 100 کلو سے زائد خام مال برآمدسیری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی، سپلائرز شکیل احمد ملک اور آصف لوہار گرفتار پولیس کارروائی کے دوران 50 کلو مین پوری کا چورا، 60 کلو تمباکو 200 عدد تیار شدہ مین پوری اور سپلائی کیلیے استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ پولیس تحویل میں لے لیا گیا گرفتار سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ملزمان سے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔