بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل، مداحوں کیلئے پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر نے انجری کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق خوشخبری دی ہے۔
یاد رہے کہ شریاس ائیر 25 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک شاندار کیچ پکڑنے کی کوشش میں گر پڑے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی پسلیوں میں شدید چوٹ لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق شریاس ائیر کی چوٹ اتنی سنگین تھی کہ اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انہیں کچھ وقت کے لیے آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں رکھا گیا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اب کرکٹر نے خود اپنی صحت کے حوالے سے تسلی بخش خبر دی ہے۔
29 سالہ شریاس ائیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اب بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، “میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ آپ سب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پیار کا بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ سب نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔”
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی تصدیق کی ہے کہ شریاس ائیر کی حالت اب بہتر ہے۔ بورڈ کے مطابق منگل کے روز کیے گئے تازہ اسکین میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور شریاس تیزی سے صحتیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر ان کی بحالی کا عمل اسی طرح جاری رہا تو چند ہفتوں میں وہ دوبارہ کرکٹ میدان میں واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم، مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی ان کی اگلے سیریز میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ شریاس ائیر
پڑھیں:
سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ملکی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، توسیع و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے آذری ہم منصب جیھون بیراموف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر میں آپ کو اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان، دو ہمسایہ اور مسلم ممالک کے طور پر، اپنی گہری تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات؛ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔