بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں پیش آیا، جہاں گولی چلنے کی آواز پر افسران کے دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی فوج کے اہلکار گولی کی آواز آنے والے مقام پر پہنچے تو اپنے ایک ساتھی اہلکار کو خون میں لت پت پایا جو آخری سانسیں لے رہا تھا۔
اہلکار کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اہلکار کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ گولی کنپٹی پر نہایت قریب سے ماری گئی تھی۔
اوڈیشہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر اہلکار کی سرکاری رائفل بھی پڑی ہوئی تھی اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اہلکار کے کمرے سے خودکشی کرنے سے متعلق کوئی نوٹ نہیں ملا البتہ وہ گھر کے قریب پوسٹنگ نہ ہونے پر پریشان رہتا تھا۔
ضروری کارروائی کے بعد اہلکار کی میت کو آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تاہم بھارت میں کبھی ایسی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آسکی ہے اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکا ہے۔
بھارت میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں جس کے سدباب کے لیے وزارت دفاع نے ایک تفصیلی رپورٹ بھی جاری تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔