بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے پانچ جوان زخمی ہوگئے۔ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کاشف نواز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے جمعرات کی رات دیر گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمت، دلیری اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔بیان کے مطابق پولیس کی بھرپور اور مؤثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔مزید کہا گیا کہ فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔بیان میں بتایا گیا کہ مسلح قبائلی اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔اس دوران پانچ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔بیان کے مطابق بنوں کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سجاد خان کی ہدایت پر اضافی فورس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بیان میں کہا گیا کہ بنوں ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) یاسر آفریدی نے پولیس کی کوششوں اور علاقے کے لوگوں کی بہادری کو سراہا۔ڈی پی او بنوں نے بعد میں اسپتال جا کر زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔بیان کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ ”بنوں پولیس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کے دشمنوں کے سامنے مضبوط دیوار بن کر کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا گیا کہ کے مطابق
پڑھیں:
شمالی وزیرستان:مدرسے کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک مدرسے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے 2بچے جاں بحق اور5بچیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے بتایا ہے کہ میر علی کے قریب عیسوڑی دیہات میں اس وقت دھماکاہوا ہے جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔
میر علی سے ایک انتظامی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عیسوڑی کے مقام پر بچے کھیل رہے تھے جہاں انھیں بارودی مواد کا گولہ ملا جس سے دھماکا ہوا ہے۔
میر علی کے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں ایک بچہ مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 16 زخمی تھے جن میں 5 بچیاں بھی تھیں۔
ان میں بیشتر کی عمریں8 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنھیں خلیفہ گل نوا ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنوں میں ہسپتال کے ترجمان محمد نعمان نے بتایا کہ کل 8زخمی بنوں ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں ایک بچہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے۔
ڈاکٹر منیر نے بتایا ہے کہ بیشتر زخمیوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئی تھیں اس لیے انھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔
میر علی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں کشیدہ حالات کی وجہ سے باقی تمام زخمی بھی بنوں چلے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میر علی میں آئے روز کے حملوں اور دھماکوں کی وجہ سے لوگ محفوظ علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar