خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیز 2 سیکٹر ایچ 3 میں پیش آیا ہے جہاں اظہر حسین بخاری ولد سید مبارک حسین بخاری نے پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ گھر میں موجود تھے اس دوران ہمارے بنگلے پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازم ابصار احمد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور گولیاں گھرکو بھی لگیں اور گھر کے سامان کو بھی نقصان پہنچا۔

مدعی نے بتایاکہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی حیات آباد محمد جنید کھرل ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کے ہمراہ پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ 

پولیس نے موقع سے 20 سےزائد گولیوں کے  خالی خول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیااورمزید تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان