پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پشاور کے علاقے حیات آباد میں منگل کی صبح نامعلوم افراد نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر کا ایک ملازم زخمی ہوگیا۔
خرم ذیشان نے گزشتہ اکتوبر میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر سینیٹر کا انتخاب جیتا تھا، یہ سیٹ شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر گزشتہ رات فائرنگ کے بعد کے مناظر pic.
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 9, 2025
تتارہ تھانے میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ قریباً صبح ساڑھے 3 بجے پیش آیا، جب حملہ آوروں نے حیات آباد فیز ٹو میں موجود گھر کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق سینیٹر کے برادر نسبتی سید اظہر حسین بخاری نے بیان دیا کہ وہ اس وقت گھر پر موجود تھے جب فائرنگ ہوئی۔ ان کے مطابق گھر میں کام کرنے والے ابرار احمد کو گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان اکرام کھٹانہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حملے کے وقت خرم ذیشان گھر پر موجود نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور پہلے گھر والوں کو دروازہ کھولنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے اور ناکامی پر فائرنگ شروع کر دی۔
سینیٹر خرم ذیشان نے تاحال اس حوالے سے کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پی ٹی آئی کے ایم پی اے انور زیب خان کے گھر پر خارشگان تحصیل میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ ہوا تھا، جس میں ان کا ایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان زخمی فائرنگ نامعلوم افراد وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سینیٹر فائرنگ نامعلوم افراد وی نیوز سینیٹر خرم ذیشان گھر پر
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :