25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن بات بتائی ہے۔
سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گئے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی زندگی گھر، فلم سیٹ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
فیسٹیول کے سیشن کی وائرل ویڈیوز میں سلمان خان اپنے بدلتے تعلقات اور وقت کے ساتھ سمٹتے ہوئے دوستوں کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شروع کے دنوں میں جو دوست تھے، ان میں سے اب صرف چار پانچ ہی باقی ہیں۔‘‘
سلمان نے اعتراف کیا کہ زندگی اور شہرت نے انہیں آہستہ آہستہ ایسے دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں عام زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا ’’پچیس، چھبیس سال ہوگئے… میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا۔‘‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عام زندگی نہ گزارنے کا افسوس ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ سلمان خان نے کہا ’’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں… یا تو آپ آزاد گھوم پھر سکتے ہیں اور یہ سب نہ ہو، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ لوگ جتنی عزت اور پیار دیتے ہیں، میں اسی کے لیے محنت کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ خود میں سستی محسوس کرتے ہیں، مگر پھر خود کو یہی کہہ کر حوصلہ دیتے ہیں کہ آگے اچھا وقت آنے والا ہے۔
ریڈ سی فیسٹیول میں یہ سلمان کا دوسرا سال ہے۔ اس موقع پر وہ ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کا بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پارٹی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ذاتی موقف ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں اور معاملات چند گھنٹوں میں حل ہوجاتے تھے مگر اب ملاقاتیں ریاست کے منشا کے مطابق محدود کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے بیٹے ملاقات کریں لیکن بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی قانونی اور اخلاقی طور پر کوئی مثال نہیں ملتی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اب ملاقاتیں روکنے اور بیریئر لگانے کی ذمہ داری ریاست کے کچھ حلقوں پر عائد ہے اور لوگوں کو یکجہتی کے لیے آنے سے نہیں روکا جا سکتا، پارٹی کے ہزاروں لاکھوں اکاؤنٹس ان کے کنٹرول میں نہیں اور اس ذمہ داری کو ان پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔
سیکریٹری جنرل نے اختتام پر واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کے بیانات پارٹی لائن کی نمائندگی نہیں کرتے، ہم کوئی سینسر بورڈ نہیں ہیں، لہٰذا جو وہ کہتے ہیں، وہی عوام تک پہنچتا ہے۔