فیض حمید اور عمران خان کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا، بیرسٹر عقیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ کورٹ مارشل کے ذریعے سزا پانے والے فیض حمید کا سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ گٹھ جوڑ سامنے آچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ 9 مئی کو اداروں کو ٹارگٹ کر کے ان پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید اور عمران خان کی ملکی بھگت اب سامنے آچکی ہے۔
مزید پڑھیے: ’قوم برسوں ان کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی‘، خواجہ آصف کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر ردعمل
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ جیل منتقلی ایک روٹین کا معاملہ ہوتا ہے تاہم فی الحال عمران خان کو اڈیالہ سے کسی اور قیدخانے منتقل کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلوں سے عوم کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اڈیالہ جیل سے باہر ہر ضروری اقدام کیا جائے گا،
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر عقیل ملک عمران خان فیض حمید.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر عقیل ملک فیض حمید بیرسٹر عقیل فیض حمید کہا کہ
پڑھیں:
کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔