2025-11-02@23:24:55 GMT
تلاش کی گنتی: 227

«واٹس ایپ نے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے ایپل واچ صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔عالمی ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب ایپل واچ کے لیے ایک مخصوص ایپ ورژن کی آزمائش کر رہی ہے، جو صارفین کے لیے موبائل کے بغیر بھی رابطہ برقرار رکھنے کا نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایپل واچ کے اس نئے واٹس ایپ ورژن میں صارفین اپنی چیٹ لسٹ دیکھ سکیں گے، میسجز پڑھ اور میڈیا فائلز دیکھنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر نئے پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر ہی چیٹ کھولنے اور جوابی پیغام دینے...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے ایپ ورژن کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایپل واچ صارفین واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں میسجز اور میڈیا دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نیا میسج بھیج سکیں گے اور ایموجیز کو استعمال کرتے ہوئے میسج ری ایکشن بھیج سکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین اس ورژن میں آڈیو میسج بھیج سکتے ہیں اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغامات لکھوا سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو واٹس ایپ رکھنے والے آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ہوگا۔ ایپ کا یہ ورژن آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کا...
    واٹس ایپ نے اپنی چیٹ بیک‌اپ سیکیورٹی میں نیا طریقہ متعارف کروایا ہے، جس میں پاسورڈ کی اب ضرورت نہیں رہے گی۔ پرانے طریقے میں اگر آپ چیٹ بیک‌اپ کو اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ کرنا چاہتے تھے، تو آپ کو یا تو ایک استعمال کنندہ منتخب کردہ پاسورڈ دینا پڑتا تھا یا 64 ہندسوں والی انکرپشن کیی جنہیں یاد رکھنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ لیکن اب واٹس‌ ایپ نے “پاسکی (passkey)” نامی طریقہ متعارف کروایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو طویل پاسورڈ لکھنے یا یاد رکھنے کی ضرورت کم پڑے گی۔ بایومیٹرک تصدیق جیسے فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت یا اسکرین لاک کوڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ پاسکیز محفوظ طور پر...
    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم اپڈیٹ جاری کی ہے جس کے تحت اب پاس کیز (Passkeys) کے ذریعے انکرپٹڈ بیک اپ تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی اس نئے فیچر کے ذریعے وہ صارفین جو اپنا فون کھو بیٹھیں، اب اپنے واٹس ایپ ڈیٹا یا بیک اپ تک رسائی مختلف طریقوں سے حاصل کر سکیں گے، جن میں فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا سابقہ ڈیوائس کا اسکرین لاک کوڈ شامل ہیں۔ میٹا کے زیرِ ملکیت واٹس ایپ نے 2021 میں چیٹ بیک اپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرائی تھی، جس میں صارفین کو پاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے انکریپٹڈ بیک اپ تک رسائی کا نیا اور محفوظ طریقہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فیچر کے تحت اگر کسی صارف کا فون گم ہوجائے تو وہ فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت (فیشل ریکاگنیشن) یا ڈیوائس کے اسکرین لاک کوڈ کے ذریعے بیک اپ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکے گا۔ماضی میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ انکرپشن سے محفوظ نہیں تھے، تاہم 2021 میں میٹا نے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کی سہولت فراہم کی، جس کے لیے پاس ورڈ یا 64 کریکٹرز پر مشتمل انکرپشن کیز درکار ہوتی تھیں۔نئے...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ انکریپٹڈ بیک اپ تک رسائی کے لیے پاس کی سپورٹ کا نیا طریقہ کار شامل کرنے جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی صارف کی ڈیوائس کھو جاتی ہے تو فنگر پرنٹ، فیشل ریکاگنیشن یا اس ڈیوائس کا اسکرین لاک کوڈ استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ کے بیک اپ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کافی عرصے تک واٹس ایپ کے چیٹ بیک اپ پر انکرپشن کی حفاظتی تہہ موجود نہیں تھی۔ تاہم، 2021 میں میٹا نے صارفین کو اپنا بیک محفوظ کرنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن میتھڈ متعارف کرایا جس کو پاسورڈ یا 64 کریکٹرز پر مشتمل انکرپشن کیز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں...
    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.32.7 جاری کردیا ہے جو گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے دستیاب ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں کمپنی ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت صارفین کو تھرڈ پارٹی گروپس بنانے کی سہولت دی جائے گی تاکہ وہ یورپی قوانین کے تقاضوں پر پورا اتر سکے۔ یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔ تھرڈ پارٹی چیٹس اور کراس ایپ میسجنگ واٹس ایپ اس وقت ایسے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین دوسری میسجنگ ایپس کے صارفین سے پیغامات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ یہ قدم یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت اٹھایا جا رہا ہے...
    واٹس ایپ جلد اپنے تمام صارفین کے لیے پروفائل کور فوٹو سیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرانے والا ہے، یہ فیچر اس سے قبل صرف واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے دستیاب تھا۔ ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں صارفین اپنے پروفائل سیٹنگز کے ذریعے کور فوٹو اپ لوڈ کرسکیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے فیس بک یا لنکڈ اِن پر کور فوٹو سیٹ کی جاتی ہے۔ منتخب تصویر صارف کے پروفائل کے اوپر نظر آئے گی، جس سے پروفائل کو مزید ذاتی اور منفرد انداز ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی ایپ میں کور فوٹو کے لیے پرائیویسی سیٹنگز بھی شامل کی...
    واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے والا ہے جو اسمارٹ فون کی اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ پر روزانہ بھیجے اور موصول ہونے والے میسجز، تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج تیزی سے بھر دیتے ہیں، مگر نیو اسٹوریج مینجمنٹ نامی یہ فیچر صارفین کو ہر چیٹ کے لیے اسٹوریج کو منظم کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ صارفین ہر چیٹ کی کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین میں جا کر یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ کون سی میڈیا فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز یا PDF فون...
    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ایک ایسے نئے شارٹ کٹ پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو چیٹ ونڈو ہی سے اسٹوریج اسپیس مانیٹر کرنے اور غیر ضروری فائلز حذف کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، تاکہ سیٹنگز میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی یہ فیچر صارفین کو ان تازہ ترین فائلز کی نشاندہی اور صفائی میں مدد دے گا جو واٹس ایپ اسٹوریج پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے خاصا مددگار ثابت ہوگا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے اس فیچر پر کام جاری تھا، اور اب اسے مرحلہ وار صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت صارفین @all لکھ کر گروپ چیٹ میں موجود تمام ارکان کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔ پہلے ہر شخص کو الگ الگ مینشن کرنا پڑتا تھا، جو وقت طلب عمل تھا اور بعض اوقات کچھ نام رہ بھی جاتے تھے۔اب اس سنگل مینشن کے...
    واٹس ایپ ہیکنگ کا شکار ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل کے ساتھ پیش آئے واقعے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاطر ہیکرز نے 19 اکتوبر کی صبح ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے مختلف نمبرز سے 15 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ نکہت شکیل نے بتایا کہ ایک روز قبل 26 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کراچی کے دفتر میں انہیں بلا کر واقعے سے متعلق تحریری درخواست وصول کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے تحقیقات میں سست...
    اگر آپ واٹس ایپ پر ChatGPT یا کسی اور تھرڈ پارٹی اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کرتے ہیں، تو جلد ایسا ممکن نہیں رہے گا۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ میں صرف اپنا Meta AI اسسٹنٹ دستیاب رکھے گا، جبکہ دیگر تمام اے آئی چیٹ بوٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ پابندی 15 جنوری 2026 سے نافذ ہوگی۔ اس کے بعد واٹس ایپ پر کسی بھی قسم کے اے آئی چیٹ بوٹ — جیسے ChatGPT یا دوسرے جنریٹیو اے آئی اسسٹنٹس — کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے میٹا نے واٹس ایپ بزنس API پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب کسی بھی ایسے ڈویلپر کو...
    ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں، جہاں ایک نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے ہتھیا لیے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا گیا۔ کالر نے یہ کہہ کر انہیں دھوکا دیا کہ ادارے کی کچھ اہم دستاویزات کا پارسل ان تک پہنچایا جانا ہے، جس کے لیے ایک کوڈ شیئر کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے وہ کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، اور...
    ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر استعمال کرنے والے بزرگ صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اہم حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2025 میں فراڈ سے متعلق لاکھوں اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ صرف روایتی آگاہی مہمات وقت پر دھوکہ دہی کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں۔ میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر میں نئے سیکیورٹی الرٹس شامل کیے ہیں جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو زیادہ تر فراڈ کا شکار بنتے ہیں جیسے کہ بزرگ صارفین۔ واٹس ایپ میں...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایک سینیئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 2025 کے دوران سائبر جرائم میں 35 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں واٹس ایپ ہیکنگ کے کیسز بھی نمایاں طور پر بڑھے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور نے پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی کی شدید کمی سائبر کرائمز کے فروغ کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ہالینڈ کا پاکستان میں فعال سائبر جرائم میں ملوث نیٹ ورک ’تباہ‘ کرنے کا دعویٰ ’پاکستان میں لوگ اب بھی ہیکرز کو واٹس ایپ پر موصول ہونے والے ون ٹائم پاس ورڈ شیئر کر دیتے ہیں، جس سے وہ خود ہی...
    عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:  جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک نئی قانونی پیش رفت کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے 10 گواہوں کے بیانات کو چیلنج کر دیا۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ لنک پر موصول ہونے والے بیانات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ان کی بنیاد پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  ہم نے ان گواہوں کے بیانات خود نہیں سنے، لہٰذا ان پر جرح ممکن نہیں۔  عمران خان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق جیل ٹرائل کو ختم کر...
    آن لائن یا واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ نے اپنے پنجے اس طرح گاڑ لیے ہیں کہ اب اراکین قومی اسمبلی بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں۔ اتوار کے روز ایک ایسا ہی واقعہ ایم کیو ایم (پاکستان) کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل کے ساتھ پیش آیا اور نوسربازوں نے اُن کے عزیزوں، رشتے داروں یا رابطہ کاروں سے تقریبا 15 لاکھ روپے بٹور لیے۔ ڈاکٹر نگہت شکیل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور، صحت اور کشمیر کی رکن ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے انہیں مختلف نمبروں سے تواتر کے ساتھ کالز موصول ہوئیں جس پر انہوں نے پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سائبر کرائم کی نئی لہر نے پاکستان کے اراکین پارلیمان کو بھی اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آن لائن فراڈیے جدید حربے استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کے مختلف شخصیات کے دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھیوں سے رقم مانگنے کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔تازہ واقعہ پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کے ساتھ پیش آیا، جن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے نامعلوم ہیکرز نے مالی مدد کے جعلی پیغامات ان کے رابطہ نمبرز پر بھیجے۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوئے ایک دن سے زائد گزر چکا ہے، مگر اب تک ان کا اکاؤنٹ ریکور نہیں...
    اراکین پارلیمان بھی لٹیروں کے نشانے پر آ گئے۔ آن لائن لوٹ مار کرنے والوں نے واٹس ایپ ہیک کرکے رقم مانگنے کے پیغامات بھیج دیے۔ پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے ہیکرز نے کانٹیکٹس سے پیسے مانگنے شروع کر دیے۔ واٹس ایپ ہیک ہونے پر پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دیدی۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق ایک دن گزرنے کے باوجود واٹس ایپ اکاؤنٹ ریکور نہیں ہوسکا۔ ہیکرز میرے قریبی افراد کو جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ہیکرز کی جانب سے مختلف نمبرز پر رابطہ کرکے مالی مدد طلب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیکرز کی سرگرمیوں سے پارلیمنٹ کے دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہیک ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے دیگر ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہیکرز نے ڈاکٹر نکہت کے کانٹیکٹس سے پیسے مانگنا شروع کر دیے اور مختلف نمبروں سے رابطہ کر کے مالی مدد کی درخواستیں بھیجنا شروع کر دیں۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے اس واقعے کی اطلاع نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو دے دی ہے، لیکن ایک دن گزرنے کے باوجود ان کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ابھی تک ریکور نہیں ہو سکا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ ہیکرز ان کے قریبی افراد کو جعلی پیغامات بھیج کر انہیں مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکنِ قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ ہیکرز ان کے قریبی افراد سے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دی جس کے بعد این سی سی آئی اے نے تیس گھنٹے کی کوشش کے بعد اکاؤنٹ بحال کرلیا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کا کہنا ہے کہ ہیکرز مختلف نمبرز پر رابطہ کرکے جعلی پیغامات بھیجتے اور پیسے مانگتے رہے۔  میری استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176اور191اے کو ملا...
    میٹا نے واٹس ایپ پر پرائیویسی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے عمومی نوعیت کے چیٹ بوٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ پالیسی 15 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت مصنوعی ذہانت فراہم کرنے والی کمپنیاں، جیسے پرپلکسی، لوزیا، اوپن اے آئی اور پوک، واٹس ایپ کی بزنس سلوشنز کے ذریعے اپنے چیٹ بوٹس یا جنریٹیو مصنوعی ذہانت فیچرز کو بطور بنیادی سروس استعمال نہیں کرسکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کے ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا دائرہ کار فیس بک اور میسنجر تک وسیع، پاکستان میں بھی آغاز میٹا نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی ان کاروباری اداروں پر لاگو نہیں ہوگی جو کسٹمر سروس کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اسپام پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے نامعلوم نمبروں کو پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ پلیٹ فارم کو غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رکھا جا سکے۔نئے نظام کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم نمبروں پر نہیں بھیجے جا سکیں...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر مطلوب پیغامات سے نمٹنے کے لیے انفرادی اور بزنس اکاؤنٹس کے لیے نئی پابندیاں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی اس تبدیلی سے میٹا اپنے صارفین کو واٹس ایپ بزنس ایکو سسٹم کو بڑھانے میں تحفظ فراہم کرے گا۔ اس تبدیلی میں اس حد کا تعین کیا جائے گا کہ جواب موصول ہوئے بغیر کتنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں واٹس ایپ ایک نجی میسجنگ ایپ سے بڑھ کر رابطے کا ایک پیچیدہ پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ لیکن ایپ کے بڑھنے کے ساتھ پلیٹ فارم پر اسپیم سے لے کر غیر مطلوب میسجز کی بھرمار بھی ہوگئی ہے۔ اس مسئلے کو...
    مجھے ہمیشہ یقین رہا کہ میں اسمارٹ ہوں، میں کسی بھی آن لائن فراڈ میں نہیں پھنس سکتا۔ شاید اس لیے کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کے قصے سنے، ان سے سبق لیا، یا شاید اس لیے کہ میں پڑھا لکھا تھا، ڈیجیٹل دنیا کی چالاکیوں کو پہچاننے کا ہنر رکھتا تھا۔ لیکن زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب انسان کسی اور اسٹیٹ آف مائنڈ میں ہوتا ہے، اور ایک لمحے کی بھول بڑی غلطی بن سکتی ہے۔ مجھے ایک دن سری لنکا میں مقیم اپنی دوست ڈارا کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ معمول کی سلام دعا کے بعد اُس نے مجھ سے ایک فیور مانگی۔ اس کے مطابق وہ کراچی میں اپنے ایک دوست کو 50...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار انگیز مہم چلانے والے مزید 109 افراد کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لئےگئے ہیں، جبکہ 280 سے زائد ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعدد مشتبہ اکاؤنٹس زیرنگرانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احتجاج کی آڑ میں انتشار اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ سکیورٹی اداروں نے لاہور سمیت مختلف علاقوں سے 57 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر انتشار انگیز مہم چلا رہے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار انگیز مہم چلانے والے مزید 109 افراد کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لئےگئے ہیں، جبکہ 280 سے زائد ٹویٹر، فیس بک اور...
    واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈ کوالٹی کنٹرول کرنے کی نئی خصوصیت متعارف کروادی۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کو پروفائل میں فیس بک آئی ڈی کا لنک شامل کرنے کی سہولت دیدی اس کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک خاص فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین اب یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کس معیار (کوالٹی) میں رکھنا چاہتے ہیں۔ صارفین اب منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز کو اعلیٰ معیار (ہائی کوالٹی) میں ڈاؤن لوڈ کریں یا کم حجم (کم سائز) میں تاکہ ڈیٹا اور موبائل کی جگہ بچ سکے۔ کم معیار کا انتخاب کرنے سے ڈیٹا اور اسٹوریج کی بچت...
    واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے فیس بک پروفائل کا لنک واٹس ایپ پروفائل پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا مقصد میٹا کے پلیٹ فارمز کے درمیان رابطہ مزید آسان بنانا ہے۔ بیٹا ورژن میں شامل اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے واٹس ایپ پروفائل پر فیس بک لنک جوڑ سکتے ہیں، جو ان تمام افراد کو نظر آئے گا جو ان کا پروفائل دیکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا یہ لنک میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے تصدیق شدہ ہوگا تاکہ واضح ہو سکے کہ دونوں پروفائلز ایک ہی شخص...
    لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے...
     سٹی 42: پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے پہلا ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر تیار واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کے سوالات کا جواب دے گا,جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دے گا.  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ   چیٹ باکس صحت کی حفاظت پر مشورے بھی دے گا ،شہری فضا کے معیار، ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ رہ سکیں گے،اے آئی ٹیکنالوجی‘ سے چلنے والاچیٹ باکس ’اے کیوآئی‘ بارے مسلسل آگاہ رکھے گا،واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کو موسم اور سموگ کی صورتحال پر خبریں فراہم کرے گا،شہری گھر...
    پاکستان میں پہلی بار ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ متعارف کرادیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر تیار ہونے والا واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کے سوالات کا جواب دے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت پر بھی مشورے بھی دے گا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کے آغاز پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تحفہ ہے۔ ماحول دوستی اصل میں انسان دوستی ہے، ہر شہری انسانی زندگی...
    میٹا کے زیرِ انتظام میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کال شیڈول کرنے کی نئی فیچر متعارف کرا دی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپ یا انفرادی کالز کے لیے پہلے سے وقت طے کرکے دعوت نامہ بھیج سکتے ہیں، شرکا کی تصدیق دیکھ سکتے ہیں اور مقررہ وقت پر باآسانی کال میں شامل ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے واٹس ایپ کے مطابق، یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ایپ پر دستیاب ہے اور صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے مفت وائس کالز کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر Windows 10 (ورژن 1903 یا اس سے جدید) اور macOS 11 یا اس سے جدید سسٹمز پر کام کرے گا۔ البتہ، واٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مئی 2023 میں میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم پرائیویسی فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو فون نمبر کے بجائے یوزر نیم کے ذریعے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت دینا تھا۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ محفوظ، نجی اور آسان رابطے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اب اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں “ریزرو یوزر نیم” کے آپشن کو شامل کرلیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی یہ فیچر عام صارفین کے لیے پیش کرنے والا ہے۔ اگرچہ فی الحال یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے، مگر کمپنی کی جانب سے اسے بیٹا صارفین کے لیے ریلیز سے...
    میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’اسٹیٹس کوئسچن‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر سوالات پوسٹ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کے درمیان براہِ راست بات چیت اور انٹرایکشن کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف اپنے اسٹیٹس میں سوال شامل کر سکتا ہے، جس کے جواب دیکھنے والے براہِ راست دے سکیں گے۔ تمام جوابات خفیہ ہوں گے اور صرف سوال پوسٹ کرنے والا صارف ہی انہیں دیکھ سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا ہر نئے جواب پر صارف کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جبکہ وہ منتخب جوابات کو...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کیساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار...
    واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایپ نیویگیشن کو بہتر بنانے کی غرض سے نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔ تازہ اپ ڈیٹ 25.27.73 میں کمپنی نے ایک نیا کالز ہب لانچ کیا ہے جس میں تمام کال سے متعلقہ فیچرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔ اس نئے ہب کے ذریعے صارفین نہ صرف کال شروع کرسکیں گے بلکہ ملاقات (میٹنگ) شیڈول کرنے، ڈائلر کھولنے اور پسندیدہ نمبرز مینیج کرنے کی سہولت بھی ایک ہی اسکرین پر میسر ہوگی۔ اس فیچر کا مقصد تیز رفتار اور آسان کمیونیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن اس کے ساتھ ہی، واٹس ایپ نے آئی...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بِیٹا پروگرام کے ذریعے نئی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی اپ ڈیٹ آئی او ایس 25.27.73 میں کالز ٹیب کے لیے ایک نیا مشترکہ حب متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر میں کال سے متعلق تمام افعال کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کال شروع کر سکیں گے، میٹنگ رکھ سکیں گے، ڈائلر تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور فیورٹ کانٹیکٹس سنگل اسٹریم لائنڈ انٹرفیس کے ذریعے مینج کر سکیں گے۔ یہ اپ ڈیٹ صارفین کو کال مینج کرنے اور روز مرہ کے روابط کو تیز...
    بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے 3 وزرا نے گوگل میپس، واٹس ایپ اور مائیکروسافٹ جیسے عالمی برانڈز کے بجائے ملکی متبادل ایپس کے استعمال کو فروغ دینا شروع کردیا ہے۔ یہ قدم امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے پس منظر میں دیسی مصنوعات کی حمایت میں سب سے مضبوط اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا اگست میں امریکا کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد مودی نے مقامی مصنوعات کے استعمال پر زور دینا شروع کیا۔ گزشتہ ماہ انہوں نے عوام سے براہِ راست اپیل کی تھی کہ روزمرہ کی ضروریات کے لیے غیر ملکی اشیا ترک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات کو موبائل انٹرنیٹ کی سست روی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا، اور آج بھی صورتحال تقریباً وہی برقرار رہنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔دن بھر جاری رہنے والی اس رکاوٹ نے عام براؤزنگ کے ساتھ ساتھ رابطے کے اہم پلیٹ فارمز کو بھی متاثر کیا۔ واٹس ایپ صارفین سب سے زیادہ پریشانی کا شکار رہے، جہاں آڈیو اور ویڈیو کالز بار بار منقطع ہوئیں جبکہ فائل شیئرنگ میں غیر معمولی تاخیر نے ذاتی اور کاروباری معاملات کو متاثر کیا۔شہریوں کی مسلسل شکایات کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے یوزرز کے لیے کئی نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں کے دوران بتدریج سب صارفین کو دستیاب ہوں گے۔کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سب سے نمایاں اضافہ لائیو اینڈ موشن فوٹوز کا ہے، یہ فیچر بنیادی طور پر ایک ہی ہے مگر آئی فون صارفین کے لیے اس کا نام لائیو فوٹوز جبکہ اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے موشن فوٹوز رکھا گیا ہے۔اس آپشن کے ذریعے صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ساتھ ہی ایک مختصر آڈیو یا ویڈیو کلپ بھی ریکارڈ کرکے اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے، جس سے چیٹ کا تجربہ...
    واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین ایک ہی ٹچ کے ذریعے اسٹیٹس ویو کرنے والے افراد سے براہِ راست چیٹ کرسکیں گے۔ ٹیک ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اب اسٹیٹس ویوئرز کی فہرست میں ہر کانٹیکٹ کے ساتھ ایک بٹن شامل کر دیا گیا ہے، جسے دبانے سے فوری طور پر چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل وائس نوٹ لگانا اب ممکن اس سے قبل صارفین کو کسی ویو کرنے والے شخص کو پیغام بھیجنے کے لیے پہلے اسٹیٹس اسکرین سے نکلنا پڑتا تھا اور پھر چیٹس ٹیب میں جا کر متعلقہ کانٹیکٹ کو منتخب کرنا پڑتا تھا۔ نیا شارٹ کٹ اس...
    واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں، اختیارات متعارف کرا دیے ہیں، نئی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس لے آؤٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ویو کاؤنٹ کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام اسٹوریز سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل وائس نوٹ لگانا اب ممکن میٹا کی ملکیتی اس میسجنگ ایپ نے اسٹیٹس اسکرین کے دائیں طرف دو بٹن بھی شامل کیے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنے اسٹیٹس براہِ راست فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ٹیکسٹ بیسڈ اسٹیٹس کے لیے بھی دستیاب ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق نئے شیئرنگ بٹن استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک اہم اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے جو زبان کی رکاوٹ کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اب صارفین ایپ کے اندر ہی میسجز کا فوری ترجمہ کرسکیں گے اور انہیں کسی تھرڈ پارٹی ایپ یا کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی بدولت چیٹ کا ترجمہ صرف چند سیکنڈز میں ممکن ہوگا۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر میں انگریزی، ہندی، ہسپانوی، پرتگیز، روسی اور عربی زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز پر ایپل ٹرانسلیشن کے تحت 19 زبانوں کی سپورٹ موجود...
    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیوائس کے اندر میسجز کا ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر صارفین کو ایپ سے نکلے بغیر ہی چیٹس کا فوری ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہ فیچر 180 ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں اس فیچر کے تحت انگلش، اسپینش، ہندی، پرتگیز، رشین اور عربی زبانوں کی سپورٹ دستیاب ہوگی۔ آئی او ایس ڈیوائسز میں 19 زبانوں کی سپورٹ ایپل ٹرانسلیشن کے تحت دستیاب ہوگی۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صارفین اب مختلف زبانوں کے میسجز کا ترجمہ...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد عدالت میں عمران خان کو گزشتہ ہفتے ان کی ذاتی حاضری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد واٹس ایپ کال پر پیش کیا گیا۔ تاہم دورانِ سماعت سابق وزیر اعظم کی آواز میں رکاوٹ اور چہرے کے دھندلے ہونے پر وکلا سلمان اکرم راجہ اور فیصل ملک نے جج امجد علی شاہ سے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح مقدمہ چلانا غیر منصفانہ ہے، جس پر انہوں نے کارروائی...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم...
    نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کردیا گیا۔ راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 19 ستمبر کی واٹس ایپ ویڈیو ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج کر دی۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ بانی چیئرمین سے آپ وکلاء کا پیٹرن پہلے سے سیٹ ہے، دوبارہ ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے اور ویڈیو لنک ٹرائل بھی میں نہیں روک سکتا۔ عدالت نے وکلاء کی عمران خان سے آج ملاقات کی درخواست بھی خارج کر دی، سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم...
    واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی خاص پیغام کے لیے یاددہانی سیٹ کی جاسکتی ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اہم گفتگوؤں میں شیئر کی گئی تفصیلات کو بروقت یاد دلانا اور جواب دینا آسان بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب پوری گروپ چیٹ کو ایک ساتھ الرٹ کرنا ممکن اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو کسی بھی چیٹ میں پیغام کو لانگ پریس کرنا ہوگا اور سامنے آنے والے مینو سے ریمائنڈ می کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد 2، 8 یا 24 گھنٹے کے پری سیٹ آپشنز میں سے انتخاب کیا جاسکتا ہے یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو بالخصوص بڑے گروپ چیٹس کو زیادہ مؤثر اور آسان بنائے گی۔حالیہ رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت اس مقبول ایپلی کیشن میں ایک ایسا فیچر آزمایا جا رہا ہے جس کے ذریعے گروپ میں موجود ہر فرد کو ایک ہی بار میں مینشن کرنا ممکن ہوگا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو “@everyone” استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے گروپ میں موجود تمام افراد کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکے گا، جس سے ہر رکن کو ایک ہی وقت میں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔فی الحال گروپ چیٹ میں کسی...
    پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے ذریعے صارفین گروپ چیٹ میں بیک وقت تمام ممبران کو الرٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین صرف @everyone لکھ کر پورے گروپ کو بیک وقت نوٹیفائی کرسکیں گے، چاہے کچھ افراد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کررکھا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے چیٹس میں لائیو فوٹوز بھیجنے کی سہولت متعارف کرا دی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر اُن گروپس کے لیے مفید ہوگا جہاں ممبران کی تعداد زیادہ ہو اور اہم پیغامات فوری طور پر سب تک پہنچانا ضروری ہو۔ ماضی میں ممبران کو الگ الگ...
    راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے میں ملوث معاز نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف فحش تصاویر و ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے ثبوت سامنے آ گئے۔ ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے ایک نیا فیچر آزما رہی ہے جو گروپ چیٹس میں گفتگو کو مزید منظم اور آسان بنا دے گا۔ اس فیچر کے تحت اب میسیجز کے جوابات الگ الگ دکھائی دینے کے بجائے تھریڈ کی صورت میں ایک ہی جگہ جمع ہوں گے۔ فی الحال واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب الگ میسج کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جس کے باعث گروپ میں کئی لوگ ایک ہی میسج پر ردعمل دیں تو ساری گفتگو بکھری ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن نئے فیچر میں اگر کسی میسج پر دس افراد ریپلائی کریں گے تو تمام جوابات اصل میسج کے ساتھ ایک تھریڈ میں جُڑ جائیں گے۔ اس طرح کسی موضوع...
    انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گےاس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے...
    برطانیہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر کی گئی چند چیٹس کی مدد سے ایک ایسے منشیات فروش کا سراغ لگایا جو بظاہر ایک عام سا شہری تھا لیکن حقیقت میں وہ جنوبی ویلز میں کوکین اور ہیروئن کے کروڑوں پاؤنڈز کے کاروبار کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رابرٹ اینڈریوز جونیئر نیوپورٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک سادہ سے گھر میں رہتا تھا۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ برانڈڈ کپڑے اور نہ ہی کسی مجرمانہ پس منظر کی نشاندہی لیکن پولیس کے خفیہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ سادگی کے اس پردے کے پیچھے ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ نے پردہ...
    مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب لائیو فوٹوز اپنی اصل حالت میں بھیج سکیں گے۔ لائیو فوٹوز عام تصاویر سے مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ان میں ایک اسٹل فوٹو کے ساتھ چند سیکنڈ کی ویڈیو اور آواز بھی شامل ہوتی ہے، جس سے تصویر جاندار محسوس ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیکر تخلیق کرنا مزید آسان بنادیا اس سے پہلے واٹس ایپ پر بھیجی گئی لائیو فوٹوز صرف اسٹل تصویر کی صورت میں نظر آتی تھیں، جبکہ صارفین انہیں صرف جی آئی ایف (GIF) میں بدل کر بھیج سکتے تھے لیکن اس میں معیار کم اور آواز شامل نہیں ہوتی تھی۔ نئے فیچر کے ذریعے اب...
    واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ذاتی اسٹیکرز بنا کر براہِ راست اپنی کلیکشن میں محفوظ کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اسٹیکر بناتے ہی فوراً چیٹ میں بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ انہیں محفوظ کرکے بعد میں استعمال کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری ہوگیا یہ فیچر صارفین کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے اسٹیکرز کو موجودہ پیکس میں شامل کریں، نئے پیکس تیار کریں یا پھر انہیں فیورٹ میں رکھ کر فوری رسائی حاصل کریں۔ یہ اپ ڈیٹ خاص طور...
    واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنی آئی فون آپریٹنگ سسٹم اور میک ایپلی کیشنز میں پائی جانے والی ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو درست کر دیا ہے۔ یہ خامی ایک جدید اسپائی ویئر مہم کے دوران سامنے آئی جس میں 3 ماہ کے دوران درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا گیا، ماہرین نے اس حملے کو ’انتہائی پیچیدہ‘ قرار دیا ہے اور آئی فون صارفین کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے ماہرین کے مطابق یہ خامی (CVE-2025-55177) ایک ’زیرو کلک‘ بگ تھی، جس کا مطلب ہے کہ متاثرہ افراد کو کسی لنک پر کلک کرنے یا کسی ایکشن...
    واٹس ایپ اپنی اسٹیٹس فیچر کو مزید پرائیویٹ بنانے پر کام کر رہا ہے اور جلد ایسا فیچر متعارف کرا سکتا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب ’قریبی دوستوں‘ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے ’کلوز فرینڈز‘ اسٹوریز جیسا ہوگا۔ فیچر ٹریکر WABetaInfo کے مطابق، آئی او ایس بیٹا ورژن 25.23.10.80 میں اس نئے آپشن کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹیٹس آڈینس مینو میں اب ’کلوز فرینڈز‘ کا نیا آپشن بھی شامل ہوگا۔ صارفین اپنی پسند کے مخصوص کانٹیکٹس اس فہرست میں شامل کر سکیں گے۔ فی الحال واٹس ایپ پر صارفین کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں: اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے...
    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر رائٹنگ ہیلپ متعارف کرادیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیغامات کو بہتر، دوبارہ تحریر اور وقت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے کمپنی کے مطابق یہ فیچر میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس سے صارفین کو اے آئی پر مبنی تجاویز ملیں گی جبکہ پیغام کے اصل مواد تک کمپنی یا پلیٹ فارم کی رسائی نہیں ہوگی۔ introducing writing help with Meta AI on WhatsApp, a private way to help you rephrase, proofread or adjust the tone of your message. make conversations on everything from budgets to asking for babysitting...
    واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے چیٹ آرگنائزیشن کو مزید آسان بنانے کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے ہیں۔ اس فیچر کی بدولت اب صارفین اپنے چیٹس کو مختلف زمروں میں فوراً دیکھ سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئر کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ویب بیٹا انفو  کے مطابق واٹس ایپ نے میک صارفی کے لیے چیٹ کے 3 نئے فلٹرز شامل کیے ہیں۔ نہ پڑھی گئی چیٹس: اس فلٹر پر کلک کرنے سے صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جنہیں ابھی تک نہیں کھولا گیا، اس طرح صارفین اہم پیغامات فوری طور پر تلاش کرسکیں گے۔ فیورٹ چیٹس: صارفین اپنے اہم کانٹیکٹس کو فیورٹ بنا سکیں گے تاکہ ان کی چیٹس ہمیشہ الگ...
    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کرنا مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے نیا شیئر شیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کے تحت اب صارفین دیگر ایپس سے براہِ راست اپنی تصاویر یا ویڈیوز واٹس ایپ اسٹیٹس کے طور پر شیئر کرسکیں گے، اس کے لیے ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین چاہیں تو اپنے کانٹیکٹس یا گروپس کے ساتھ بھی میڈیا شیئر کرسکتے ہیں، جبکہ مائی اسٹیٹس کے ذریعے اسے بطور اسٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ بھی کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، مس کال کا جواب ملے گا خودکار وائس نوٹ کی صورت میں اس فیچر سے صارفین کم وقت اور کم مراحل میں براہِ راست ایڈیٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، جس کے باعث ان کے قریبی افراد کو دھوکہ دہی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ان کا پارسل پہنچ گیا ہے اور پارسل وصول کرنے کے لیے واٹس ایپ کوڈ فراہم کرنا ہوگا۔ اسما عباس نے یہ کوڈ بتا دیا، جس کے فوری بعد ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ اداکارہ کی بہن اور سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے بھیجے گئے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جس میں کسی جاننے والے سے 10 لاکھ روپے کی ادھار کی درخواست...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اسما عباس نے بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس پر انہیں کہا گیا کہ ان کا پارسل آچکا ہے جس کو موصول کرنے کیلئے انہیں واٹس ایپ پر ایک کوڈ بھیجا گیا ہے وہ بتائیں۔  اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے کال پر وہ کوڈ بتایا تو اسی وقت ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی زارا نے انہیں ایک پارسل بھیجا تھا جس کی وہ منتظر تھیں اور وہ یہی سمجھیں کہ بارشوں کے باعث...
    صبح کے وقت ایک عزیزہ کا واٹس ایپ پر تحریری پیغام آیا۔ ’’السلام علیکم۔‘‘ میں نے سلام کا جواب دیتے ہوئے خیریت دریافت کی تو انہوں نے جواب میں ’’الحمداللّٰہ۔‘‘ لکھا۔  پھر ایک میسج آیا: ’’مجھے تم سے ایک کام ہے۔‘‘ میں نے دریافت کیا تو لکھا ہوا آیا: ’’پچاس ہزار روپے کی ضرورت ہے۔ کل بارہ بجے تک واپس کردوں گی۔‘‘ مجھے حیرانی ہوئی کیوںکہ وہ ایک معروف ادارے کی سربراہ ہیں اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہیں۔ میں نے تھوڑا سوچا مجھے خیال آیا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک نہ ہوگیا ہو۔ میں نے رقم دینے سے معذرت کرلی، سوچا بعد میں کال کرکے ان سے بات کروں گی۔ اتفاقاً ان کی فیس بک کی پوسٹ نظر...
    کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال بغیر سم کارڈ بھی ممکن ہے؟ جی ہاں! اگر آپ بغیر کسی فون نمبر یا سم کارڈ کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ایک نہیں کئی طریقے کار ہیں۔ اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ کو بغیر سم کارڈ کے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ابتدائی تصدیق کیلئے آپ کو ایک نمبر کے اندراج کی ضرورت ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ یہ نمبر آپ کے موبائل میں موجود سم کا ہی ہو، آپ تصدیق کے لیے لینڈ لائن نمبر، ورچوئل فون نمبرز یا پھر کسی دوسری ایکٹو سم رکھنے والی ڈیوائس کو بھی استعمال کرسکتے...
    روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن...
    مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔ گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس اینڈرائیڈ ورژن 2.25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں ’پِگ بچرنگ‘ اسکیم سینٹر سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 68 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے۔ کئی برس سے منظم مجرمانہ نیٹورک بالخصوص جنوب مشرقی ایشیاء میں ہزاروں لوگوں کو آن لائن جعل سازی کے لیے زور دے رہے ہیں۔ میانمار اور کمبوڈیا جیسے ممالک سے چلائے جانے والے یہ اسکیم سینٹر لوگوں کو حقیقی نوکریوں کا جھانسہ دے کر پھنساتے ہیں اور ان کو ورچوئل غلام بناتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں معصوم لوگوں سے اربوں ڈالر لوٹے جا سکیں۔ ’پگ بچرنگ‘ نامی جعل سازیوں میں مجرمان آن لائن لوگوں سے رومانوی تعلقات بنا کر ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور ان سے مختلف انویسٹمنٹ...
     سوشل میڈیا کمپنی میٹا (Meta) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں واٹس ایپ پر فراڈ سے منسلک 68 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو معطل یا ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی عالمی سطح پر ہونے والے آن لائن فراڈ، مالی اسکیمز اور جعلی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے خلاف کی گئی ہے۔  جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک جرائم پیشہ نیٹ ورکس میٹا کے مطابق، ان میں سے کئی اکاؤنٹس ایسے منظم جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک تھے جو جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سے کام کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟ ان مراکز میں بعض اوقات جبری...
    واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب گروپ چیٹس میں براہ راست اسٹیٹس اپڈیٹ شیئر کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کا مقصد گروپ کے اندر فوری پیغام رسانی اور اعلانات کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.22.11 میں شامل کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر یہ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں شامل چند مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ کے اندر موجود انفارمیشن اسکرین سے ایک خاص اسٹیٹس اپڈیٹ تیار کر سکتے ہیں، جو صرف اسی گروپ کے تمام ممبران کو دکھائی دے گا۔ یہ اپڈیٹ نہ...
    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت مس کالز کے لیے یاددہانی (ریماینڈر) لگائی جاسکے گی۔ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہو گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اسی چیٹ ونڈو میں جہاں کال ہوئی تھی، مس کال پر ریمائنڈر لگاسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے صارفین کسی میسج یا میڈیا پر طویل دباؤ دے کر اختیارات حاصل کرتے ہیں۔ اب مس کال پر بھی ایک نیا آپشن دکھائی دے گا جس سے ریمائنڈر سیٹ...
    ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔ جیک ڈورسے کے مطابق یہ ایپ ایک ویک اینڈ پر بنائی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا میسجنگ پلیٹ فارم بنانا تھا جو پرائیوٹ، محفوظ اور مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہو۔ رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب...
    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو باہمی رابطے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت کسی سے پہلی بار بات چیت شروع کرتے ہوئے سلام یا تعارف کے لیے ’ویو ایموجی‘ (ہاتھ ہلانے والا ایموجی) بھیجنے کی سہولت دی گئی ہے۔ تکنیکی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق، یہ نیا فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی سے پہلی بار رابطہ کررہے ہوں اور سمجھ نہیں پاتے کہ گفتگو کا آغاز کیسے کریں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟ اب جب بھی کوئی صارف کسی ایسے شخص کی چیٹ کھولے گا جس...
    کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کئی ماہ پرانی لاش ملنے کے بعد اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت معمہ بنتی جا رہی ہے۔ اداکارہ کی پراسرار گمشدگی، ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں اور لاش کے ساتھ برآمد ہونے والے مشکوک شواہد نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے اس وقت ملی جب گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی موت سات یا آٹھ اکتوبر 2024 کو واقع ہوئی، جبکہ ان کا موبائل فون آخری بار 7 اکتوبر کی شام پانچ بجے استعمال ہوا۔ تاہم اس کے باوجود اداکارہ کے واٹس ایپ...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے 8 جولائی کو کئی ماہ پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ لاش معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی تھی۔ معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر مبینہ سرگرمیوں نے شکوک و شبہات کو جنم دیا۔ اداکارہ کی گمشدگی کا دعویٰ کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ حمیرا کے فون پر آخری سرگرمی 5 فروری کو دیکھنے میں آئی۔ ان کے مطابق اس دن نہ صرف اداکارہ کے واٹس ایپ کی پروفائل تصویر ہٹا دی گئی بلکہ ان کا لاسٹ سین بھی غائب کر دیا گیا۔ یہ سب اس وقت ہوا جب اداکارہ کی لاش کئی ماہ سے بے یارو مددگار پڑی...
     ملک بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ اور بلیک میلنگ کے کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جعلی ملازمت، فری لانسنگ اسکیمز، اور ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اس حوالے سے ایک ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، یہ گروہ خصوصاً نوجوانوں، طلبہ اور فری لانسرز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں ملازمت یا فری لانسنگ کے جھوٹے دعوے کر کے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو پہلے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے جہاں فحش مواد دکھایا جاتا...
    اسلام آباد:  ملازمت کا جھانسہ، ہنی ٹریپ، جعلی فری لانسنگ اسکیموں اور ملازمت کی جھوٹی پیشکش دے کر واٹس ایپ گروپس میں شامل کرکے انہیں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کرنے اور جعلی اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز پر ملازمت اور فری لانسنگ کے بہانے ہنی ٹریپ اسکیمز تیزی سے پھیل رہی ہیں خصوصاً نوجوان، طلبہ اور فری لانسرز نشانہ ہیں۔ نیشنل سرٹ کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہنی...
    ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واٹس ایپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے زیر استعمال نمبرز اور گروپس کو فوری طور پر بلاک کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر مملکت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خودکار نظام متعارف کرائے جائیں جو دہشت گردی کے مواد کی نشاندہی اور اسے فوری معطل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ٹی ٹی پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرم ہونے دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔طلال چوہدری نے کہا...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واٹس ایپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے زیر استعمال نمبرز اور گروپس کو فوری طور پر بلاک کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر مملکت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خودکار نظام متعارف کرائے جائیں جو دہشت گردی کے مواد کی نشاندہی اور اسے فوری معطل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ٹی ٹی پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرم ہونے دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کی آن لائن موجودگی ان کے نظریات کو پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے جسے فوری روکا جانا چاہیے، واٹس...
    معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے اب اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ کی موت، ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: قتل یا طبعی موت؟ حمیرا اصغر کی موت کی گتھیاں سلجھنے لگیں ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی...
    اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند اداکاراؤں نے ذہنی صحت اور باہمی رابطے کے فروغ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔ ان کے مطابق اس گروپ کا مقصد ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا، ذہنی کیفیت سے باخبر رہنا اور مشکل وقت میں جذباتی سہارا فراہم کرنا ہے۔ طوبیٰ انور نے بتایا کہ اس اقدام کی بنیادی وجہ اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت ہے، جو مبینہ طور پر شدید تنہائی کا شکار تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرہ کی موت نے انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت کو نمایاں...
    کراچی(شوبز ڈیسک) شوبز کی چمک دمک کے پیچھے چھپی حقیقتیں ہمیشہ سے ہی کم نظر آتی ہیں، لیکن حالیہ دنوں ایک مثبت اور امید افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین فنکاراؤں نے ایک واٹس ایپ سپورٹ گروپ تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد ذہنی دباؤ، تنہائی اور جذباتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کو سہارا دینا ہے۔ یہ قدم صرف ایک سادہ سوشل گروپ نہیں بلکہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے شوبز میں کام کرنے والی خواتین اپنی زندگی کی مشکلات، جذبات اور تناؤ کو بانٹ کر ایک دوسرے کے لیے حوصلے کا سبب بن رہی ہیں۔ حمیرا اصغر کی...
    اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ شوبز اداکاراؤں کی ذہنی صحت اور حالات سے باخبر رہنے کیلئے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ، جو دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپس میں سے ایک ہے، صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا تعلق وائس اور ویڈیو کالز سے ہے۔اس نئے فیچر کے تحت اب صارفین کال کے دوران ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے، بالکل اسی طرح جیسے چیٹ یا وائس میسجز پر ری ایکشنز دیے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اس فیچر کو ابھی ابتدائی طور پر اپنے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا ہے، اور فی الحال یہ صرف محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، یہ واضح...
    انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوریز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والا بٹ چیٹ واٹس ایپ کا متبادل بننے جا رہا ہے؟ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  ویب بیٹا انفو کے مطابق،واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے تمام گروپس کو اسٹیٹس میں مینشن کرسکیں گے۔ فی الحال صارفین صرف انفرادی نمبرز یا محفوظ شدہ رابطوں کو ہی اسٹیٹس میں مینشن کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، جبکہ گروپس کو مینشن کرنے کا آپشن موجود نہیں۔ کمپنی...
    ٹوئٹر کے شریک بانی ہیں جیک ڈورسی نے ‘بٹ چیٹ’ کے نام سے ایک نیا میسجنگ ایپ متعارف کرایا ہے جسے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ یہ ایپ مکمل طور پر بلوٹوتھ کے ذریعے کام کرتا ہے، یعنی اس کے لیے انٹرنیٹ، فون نمبر یا کسی مرکزی سرور کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بھی پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی یہ ایپ اس وقت ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ پلیٹ فارم پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور یہ ڈورسی کا بلوٹوتھ میش نیٹ ورکنگ، انکرپشن اور اسٹور اینڈ فارورڈ ٹیکنالوجیز پر ایک تجربہ ہے، جس کا مقصد ایک غیر مرکزی اور محفوظ مواصلاتی نظام فراہم کرنا ہے۔...
    ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی میسجنگ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔ بِٹ چیٹ نامی یہ ایپ وائی فائی یا فون سروس کے بجائے فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے جس سے صارفین کو میوزک فیسٹیول یا مظاہروں کے دوران باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں جہاں پر موبائل سروس محدود یا بند ہوتی ہے۔ بلیو ٹوتھ کی رینج عموماً 100 میٹر کے قریب ہوتی ہے۔ البتہ، بِٹ چیٹ اس تکنیکی کمزوری کو بلیو ٹوتھ میش نیٹورک کا استعمال کرتے ہوئے پورا کرتی ہے، جو کہ علاقے میں موجود دیگر افراد کے ذریعے میسج کو آگے بڑھاتا ہے۔ ایپ کے وائٹ پیپر کے مطابق یہ سروس...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اے آئی سے چیٹ وال پیپر بنانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق یہ فیچر پہلے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے واٹس ایپ بِیٹا ورژن پر دستیاب تھا۔ لیکن اب کمپنی کی جانب سے ایپ اسٹور کے ذریعے دیگر افراد کو بھی اس تک رسائی دی جارہی ہے۔ فیچر کا مقصد آئی او ایس صارفین کے ایپ کے تجربے کو اینڈرائیڈ کے برابر لانا ہے تاکہ دونوں پلیٹ فارمز پر یکساں کسٹمائزیشن کے آپشن سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے چیٹ وال پیپرز بنا سکیں گے۔ اس کے لیے ان کو کسی خاص صلاحیت کی ضرورت نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوئٹر کے شریک بانی اور موجودہ بلاک کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی نے واٹس ایپ کا متبادل میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔یہ نیا پلیٹ فارم “بِٹ چیٹ” کہلاتا ہے اور یہ ایک ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ ہے جو بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر کام کرتی ہے، یعنی اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے نہ کوئی سرور درکار ہے اور نہ ہی فون نمبر یا ای میل سے سائن ان کرنے کی ضرورت ہے۔جیک ڈورسی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں بتایا کہ اس ایپ کا بیٹا ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر دستیاب ہے، جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ میں چیٹ کرنے والوں کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد گفتگو کو زیادہ منظم اور آسان بنانا ہے۔WaBetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایسا سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی میسج پر تھریڈ کی صورت میں ریپلائی کرسکیں گے۔یہ فیچر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور ایکس (ٹوئٹر) سے ملتا جلتا ہے، جہاں کمنٹس کے نیچے جوابات تھریڈ کی شکل میں نظر آتے ہیں۔ واٹس ایپ میں یہ نیا فیچر صارفین کو کسی خاص میسج کے ساتھ ہونے والی مکمل گفتگو ایک ہی جگہ دکھائے گا، جس سے مخصوص موضوع سے جڑی بات چیت...