میٹا کا واٹس ایپ کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔
مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔
ایک نیا فیچر لے آئوٹ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین 6 تصاویر کے کولاج کو تیار کرکے اسٹیٹس میں ایک مخصوص لے آٹ میں شیئر کرسکیں گے۔ایڈ یورز کے نام سے نئی اسٹیکر اپ ڈیٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوگی جس میں آپ کے دوست یا رشتے دار آپ کے اسٹیٹس پر اپنی تصاویر کے ذریعے ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔یہ تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل ہو جائیں گی جن کے سائز اور ساخت کو تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد دنیا بھر میں صارفین انہیں استعمال کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: متعارف کرانے کا کرسکیں گے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔