لیسکومیں جلنےاورخراب ہونیوالےسنگل فیزمیٹرزکی تعدادمیں ریکارڈاضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سٹی42: لیسکو میں جلنے اور خراب ہونے والے سنگل فیز میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تاہم، نیپرا کے قوانین کے مطابق انہیں صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، لیکن لیسکو نے میٹرز کی جگہ تبدیلی کی بجائے ملبہ صارفین پر ڈالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
کمپنی نے صارفین کو 11 ماہ کی اوسط پر بھاری بھرکم بلز جاری کر دیے ہیں، جبکہ نیپرا کے ضوابط کے مطابق لیسکو کو دو بلنگ سائیکل میں خراب میٹرز کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کے پاس میٹرز کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا کام منجمد ہو چکا ہے اور بعض دفاتر میں لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر پرانے میٹرز نصب کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیفیکٹو کوڈ لگنے پر خراب میٹرز کو تبدیل کرنا لیسکو کی ذمہ داری ہے، اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کے لیے صارفین سے پیسے وصول نہیں کیے جا سکتے۔
امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کے مطابق میٹرز کی
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔