data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس نے عالمی صحت کے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور اب اس وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی بھی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد ملک میں احتیاطی اقدامات کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے، فلو کی یہ نئی قسم معمول کے موسمی انفلوئنزا سے مختلف ضرور ہے، مگر اس کا پھیلاؤ غیر معمولی رفتار اختیار کر چکا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انفلوئنزا اے (A) کی نئی قسم H3N2 کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی خطے میں موسمِ سرما کے آغاز سے پہلے ہی وائرس کے پھیلنے نے صحت کے نظام پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جسے ماہرین غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔

محکمۂ صحت برطانیہ کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کووڈ-19 کے بعد اسپتالوں پر پڑنے والا سب سے بڑا دباؤ ہے۔ تاہم عالمی ادارۂ صحت کا مؤقف ہے کہ اگرچہ یہ نئی قسم زیادہ مہلک نہیں، مگر اس کی قبل از وقت اور تیز رفتار منتقلی تشویش کا باعث ضرور ہے۔

رپورٹس کے مطابق سپر فلو سے بچوں اور بزرگ افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جس کے پیشِ نظر برطانیہ میں متعدد اسکولز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ تعلیمی اداروں میں اوقاتِ کار محدود کر دیے گئے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی اس وائرس کی موجودگی سامنے آ چکی ہے، ملک میں لیے گئے نمونوں میں سے تقریباً 20 فیصد میں انفلوئنزا A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد طبی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے بتایا کہ سپر فلو کی علامات عام انفلوئنزا سے زیادہ مختلف نہیں ہوتیں، متاثرہ افراد میں سر درد، بخار، نزلہ، جسم میں درد اور نقاہت جیسی علامات سامنے آتی ہیں، تاہم کیسز کی تعداد معمول سے کہیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے سپر فلو کہا جا رہا ہے۔

ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر رانا جواد اصغر کا کہنا تھا کہ اس وائرس کو سپر فلو قرار دینے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں کچھ جینیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، جس کے باعث اس کی منتقلی کی رفتار بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر وہی ہیں جو عام فلو سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جاتی ہیں، تاہم بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے لیے فلو ویکسین خاص طور پر اہم ہے، کئی مغربی ممالک میں بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی فلو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جن افراد میں فلو جیسی علامات ہوں وہ اسکول یا دفاتر جانے سے گریز کریں، متاثرہ افراد سے ہاتھ ملانے اور غیر ضروری میل جول سے پرہیز کیا جائے، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ طبی ماہرین کے مطابق بروقت احتیاط اور آگاہی ہی اس تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو کے اثرات کو محدود کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق تیزی سے سپر فلو

پڑھیں:

موسیٰ خیل، آگ پر چلنے کا حکم دینے والے جرگے کے اراکین گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فیصلے کرنیوالے جرگے کے چھ اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آٹھ افراد کو انگاروں پر چلنے پر مجبور کرنے والے جرگے کے چھ اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے بتایا کہ موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک دکان میں چوری کا واقعہ ہوا۔ دوکاندار نے واقعہ کے حوالے سے جرگہ بلایا۔ جس میں جرگے کے ممبران نے چوری کے شبے پر آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا۔ آگ پر چلانے کے باوجود آٹھ افراد میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈی سی موسیٰ خیل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی جرگے کا انعقاد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود سات افراد کو نامزد کیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ باقی افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کو صبح تک گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں انفلوئنزا کے کیسز میں خطرناک اضافہ، اسپتالوں میں رش بڑھ گیا
  • صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • پاکستان میں بھی سپر فلو کہلائے جانے والے انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان
  • نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا
  • محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • برطانیہ : سپر فلو کی وبا پھیلنے کے باعث اسکول بند کرنے پر غور
  • موسیٰ خیل، آگ پر چلنے کا حکم دینے والے جرگے کے اراکین گرفتار