نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے، فنگرپرنٹس تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق اوورسیزپاکستانیز کی آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔
مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلدیاتی نظام خودمختار بنائے بغیر مسائل کاحل ممکن نہیں‘ وزیربلدیات سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر خود مختار اور جدید مالیاتی ماڈل پر منتقل کیے بغیر شہری مسائل کا مستقل حل ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹاؤن کارپوریشنز کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات اور عالمی اداروں کے تعاون کو نئی سمت دے رہی ہے سندھ لوکل کاونسل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے بھر کے ٹاؤن چیئرمینوں کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے چیئرمین شریک ہوئے اس اجلاس نے پہلی بار تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہی فورم پر اکٹھا کر کے مشترکہ بلدیاتی پالیسی سازی کے دروازے کھول دیے اجلاس میں ورلڈ بینک اور کلک کے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئے ڈیجیٹل ٹیکسیشن ماڈل کے تحت جن ٹاؤنز کی ریونیو ریکوری بہتر ہوگی۔