اسلام آباد:

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔

پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔

فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فنگر پرنٹس کی تصدیق آن لائن

پڑھیں:

دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔

پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کورونا کی وبا میں بھی جب سخت احتیاطی تدابیر کے باعث متعدد ممالک کے پاسپورٹس کو کمزور کردیا تھا متحدہ عرب امارات پر اس کے اثرات معمولی تھے۔

اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر 30 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔

ان دونوں ملکوں کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب  افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے بھی اپنی پوزیشن کو کافی بہتر کیا ہے۔ بھارت کا نمبر 69 واں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف   
  • خونی رشتوں کی تصدیق کے بغیر شناختی کارڈ کس طرح بنائیں؟  بڑی مشکل آسان  
  • ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے دو نئے مفید فیچرز متعارف کرا دیے
  • حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ
  • یو اے ای ساتویں سال بھی دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار
  • دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس
  • فلم نیلوفر میں رونے والے سین پر تنقید کے بعد ماہرہ خان خود پر قابو نہ رکھ سکیں، جواب دے دیا