پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ’’پی آر ایم‘‘ سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی، وہیکلز کے نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جب گاڑی فروخت ہوگی تو نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، خریدار نئے نمبر کے لیے خود اپلائی کرے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے طرز پر شہید پیکج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں پر محکمہ ایکسائز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد منشیات سے پاک خیبرپختونخوا دیکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر اعلی کے خلاف

پڑھیں:

نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے،جاوید قصوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-11-14
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب، محمد جاوید قصوری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور سرکاری اداروں میں بد عنوانی میں اضافہ ہوا ہے‘‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کے مطابق محکموں میں خریداری میں کرپشن سب سے زیادہ پائی جاتی ہے، جبکہ رشوت خوری کا بازار مسلسل گرم ہے۔ عوام کو مہنگائی کے بدترین دباؤ کا سامنا ہے اور ان کی قوتِ خرید گزشتہ بارہ ماہ کی کم ترین سطح تک جا پہنچی ہے، المیہ یہ ہے کہ ملک کا نظامِ انصاف کرپشن کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے، جو معاشرتی بے چینی اور عوامی اعتماد کے بحران کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی خریداری میں ریکارڈ توڑ کرپشن اور غیر شفاف طریقہ کار نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش، بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کو شدید متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے۔ اگر عدالتیں اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہی شفاف نہ ہوں تو عوام کہاں جائیں؟ یہ صورتحال ریاست کی کمزوری، اداروں کی نااہلی اور حکومتی بے حسی کی واضح علامت ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں شفاف، بااختیار اور جوابدہ نظام لانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان حقائق کا نوٹس لے، کرپشن کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور اصلاحات کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ عوام کا ریاست پر اعتماد بحال ہو سکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی
  • گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا،خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف  
  • غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے کینیڈا میں نیا امیگریشن پروگرام متعارف
  • بھارت میں فون میں سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا امکان
  • یو اے ای میں جمعے کی اذان و نماز کا نیا نظام متعارف، تمام مساجد میں ایک ہی وقت مقرر
  • نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے،جاوید قصوری
  • خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت