اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ۔

اپنی رہائش گاہ کھڈیاں میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑے مسائل کا شکار ہے۔

ان کے مطابق آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن وسائل اسی رفتار سے نہیں بڑھ سکے، جس کے باعث عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

انہوں نے کہا کہ ان کا علاقہ سہجرہ سے کنگن پور تک مسائل سے دوچار ہے اور حکومت ان چیلنجز کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 سالوں میں علاقے کے لیے قابلِ ذکر کام کیے گئے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

’ہم 50 کے قریب نئی سڑکیں تعمیر کر رہے ہیں تاکہ آمدورفت، معاشی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔‘

مزید پڑھیں: افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ یہ علاقہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا انتخابی حلقہ بھی رہا ہے جہاں انہوں نے نمایاں ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے۔

تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دیہات کے ایک سرکاری اسکول میں زیر تعلیم بچے پر سالانہ صرف 87 ڈالر خرچ ہوتے ہیں، جبکہ نجی اسکولوں میں ایک بچے پر ہفتہ وار 30 سے 60 ہزار روپے تک خرچ کیا جاتا ہے، جو تعلیمی عدم مساوات کا کھلا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

’ہمیں پرائمری اور مڈل اسکول سے آگے بڑھ کر ہائی اسکولز، کالجز اور ٹیکنیکل ادارے قائم کرنا ہوں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، اور یہ کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے اور اس موقع پر چینی تعاون کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

مزید پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چینی قونصل جنرل زاؤ شیریں تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، ان کی آمد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی قونصل جنرل کا ہمارے علاقے کے غریب، نادار اور مستحق افراد تک ویل چیئرز اور امدادی سامان پہنچانا بہت بڑا کام ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل نے کہا کہ قصور کے لوگوں نے پاک چین دوستی کے پرچم لہرا کر جس گرمجوشی کا اظہار کیا، وہ ان کے لیے قابلِ قدر ہے۔

مزید پڑھیں: ’پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں‘

انہوں نے کہا کہ قصور جیسے تاریخی شہر کا دورہ ان کے لیے اعزاز ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انتخابی وعدے کے مطابق موٹروے منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔

’یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ روزگار، معاشی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر پاکستان پنجاب اسمبلی چین چینی قونصل جنرل شہباز شریف قصور مریم نواز ملک احمد خان موٹر وے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر پاکستان پنجاب اسمبلی چین چینی قونصل جنرل شہباز شریف مریم نواز ملک احمد خان موٹر وے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چینی قونصل جنرل انہوں نے کہا کہ ملک احمد خان مزید پڑھیں کرتے ہوئے کے لیے

پڑھیں:

جو لوگ مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہو گی: ملک احمد خان

فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہوگی، اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت کو نہیں ہلاتے۔

ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے: ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کون سے انسانی حقوق ہیں اور کونسی اقوام متحدہ ہے، جنگوں میں انسانی حقوق پامال ہوجاتے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سوچا ایسا ادارہ ہو جو ان کے مسائل حل کرے تو اقوام متحدہ بنی، کشمیر کا منفرد مسئلہ ہے، وہ بھی اقوام متحدہ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بات انسانیت کے خلاف اور انسانوں کے قتل کی ہو تو میں اس کے خلاف ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ لوگ غزہ میں کس مصیبت سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید ملاقا ت کررہے ہیں
  • پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
  • فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • وزیر بلدیات سندھ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ
  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • جو لوگ مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہو گی: ملک احمد خان
  • پاکستان انویسٹرز فورم کی حلف برداری اورخالد مجید کےلئے الوداعی تقریب