جو لوگ مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہو گی: ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہوگی، اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت کو نہیں ہلاتے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کون سے انسانی حقوق ہیں اور کونسی اقوام متحدہ ہے، جنگوں میں انسانی حقوق پامال ہوجاتے ہیں۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سوچا ایسا ادارہ ہو جو ان کے مسائل حل کرے تو اقوام متحدہ بنی، کشمیر کا منفرد مسئلہ ہے، وہ بھی اقوام متحدہ کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بات انسانیت کے خلاف اور انسانوں کے قتل کی ہو تو میں اس کے خلاف ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ لوگ غزہ میں کس مصیبت سے گزر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک احمد خان نے کہا
پڑھیں:
پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟ سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال
بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ درکار ہوتے ہیں۔
ان کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ’’سنہری ریاست‘‘ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔
دوسری جانب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے ان کے بیان کو سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس دعوے کو سیاسی بدنیتی اور کانگریس کی اندرونی کمزوری قرار دیا ہے۔