مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ہوسکتی ہے، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا، پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں، بانی کی بہنوں نے وہ کام کردیا جو حکومت کو پتا نہیں تھا، بہنوں نے بتادیا کہ ملاقات نہ ہو تو بانی فرسٹریٹ ہوجاتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی والوں کو ملک سے محبت نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا سیاسی لفظ آگیا ہے، ایسی کی تیسی، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر (آج ) سے ترقی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں، یہ سیاست دانوں کا سارا جھگڑا آپس کا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائے گا، رگڑ دیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں، آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مائنس ون مان لیں پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ عمران کے بیانیے کیساتھ نہیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے: عطا تارڑ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ پارٹی کے بانی عمران خان کے بیانیے سے لاتعلق ہے، تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ہی ناکے سے واپس کر دیا جائے گا، اور اگر عمران خان کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جا سکتا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر عمران خان کے بیانیے سے فاصلہ اختیار کرے تو بات چیت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

دو روز قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اڈیالہ جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت ملے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو جائے گی ، فیصل واوڈاکا اہم بیان سامنے آگیا
  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو گی: فیصل واوڈا
  • مائنس ون پر نہیں آئے تو پوری پارٹی مائنس ہوگی؛ فیصل واوڈا
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس: فیصل واوڈا
  • فیصل واوڈا:مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا
  • پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا
  • مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا
  • پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ عمران کے بیانیے کیساتھ نہیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے: عطا تارڑ