Islam Times:
2026-06-03@02:40:46 GMT

امریکہ کی ناکامی اور دلدل میں دھنستا عالمی سامراج(1)

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

امریکہ کی ناکامی اور دلدل میں دھنستا عالمی سامراج(1)

اسلام ٹائمز: نیویارک شہر کی انتظامیہ جو ہمیشہ صیہونیوں پر مشتمل رہی اور گذشتہ 70 سالوں سے ہر انتخابی امیدوار کو اس شہر میں ووٹ لینے کیلئے صیہونیوں کی بیعت کرنا پڑتی ہے۔ 3 نومبر کو پاپولر ووٹوں اور ووٹوں کے ایک بڑے مارجن سے ایک ایسا شخص نیویارک کا مئیر بننے میں کامیاب ہوا، جس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ "میں امام حسینؓ کا پیروکار ہوں" اور یہ بھی کہا تھا کہ "اگر اسرائیلی وزیراعظم یہاں آئے تو میں اسے گرفتار کرلوں گا۔" الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران انہوں نے شہر کی دہائیوں پرانی روایت کے مطابق نہ صرف اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ فلسطین کے دفاع کو اپنا سلوگن بنایا۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

عالمی صہیونی میڈیا نے دنیا بھر میں ایک ایسا تاثر پیدا کر دیا کہ ہم امریکہ کے بارے میں یہ سوچنے پر بھی تیار نہیں ہوتے کہ امریکہ تیزی سے زوال کا شکار ہو رہا ہے اور ٹرمپ کا امریکہ وہ امریکہ نہیں، جو آج سے چند عشرے پہلے تھا۔ مغربی اور صیہونی میڈیا نے اپنے مضبوط اور منظم تشہیراتی ہتھکنڈوں کے ذریعے اس سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیا کہ امریکہ بڑی تیزی سے اپنی سوفٹ اور ہارڈ پاور کو ہاتھ سے دے رہا ہے۔ ہمیں اس میڈیا کے سحر سے نکلنا ہوگا۔ اپنے آپ کو ملٹی پولر نظام کی طرف بڑھتی دنیا کو حقیقت پسندانہ انداز فکر سے جانچنا ہوگا۔ آئیے ہم سب حقیقت پسند بنیں۔ آئیے معروضی حقائق سے انکار نہ کریں۔ آئیے یقین کریں کہ دنیا بہت تیزی سے بدل چکی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ تیزی سے بدل رہی ہے، جس کا ہم سوچ سکتے ہیں۔

میں اپنے ان دوستوں سے مخاطب ہوں، جنہوں نے جدوجہد کے تمام سالوں میں انقلابیوں کو حقیقت پسند ہونے کی دعوت دی اور ہمیں یہ باور کرانے پر زور دیا کہ  آخری فتح حق کی ہوگی۔ ہم نے ایران میں شاہ اور دنیا میں کئی مضبوط حکمرانوں کو اقتدار سے محروم ہوتے دیکھا ہے۔ امریکہ کی طاقت عظیم تھی، شاید آج بھی ہو، لیکن اس بات کو بھی باور کر لیا جائے کہ اس ٹائیٹینک نے بالآخر ڈوبنا ہے۔ ایران کے انقلاب کے آغاز میں ایک بہت ہی قیمتی ٹیلی ویژن شو "حصار در حصار" نشر کیا جاتا تھا، یہ ایک بہت ہی بامعنی اور خوبصورت ٹی وی شو تھا۔ شو کا تھیم یہ تھا کہ انقلاب جیتے گا اور سیاسی قیدیوں کو کہا جائے گا کہ آزاد ہو جاؤ، جیل سے نکلو۔ اگرچہ تمام قیدی خوشی خوشی جیل سے نکل جائیں گے، لیکن کچھ قیدی، جو فریب میں مبتلا ہیں اور زمانے کے پیچھے پڑی رجعتی ذہنیت میں پھنسے ہوئے ہیں، جیل چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

وہ جیل سے رہا ہوچکے ہیں، لیکن وہ اپنے وہم کی قید میں رہتے ہیں اور کہتے ہیں: "یہ ناممکن ہے کہ انقلاب کامیاب ہوگیا ہے۔ یہ ہمیں نکال باہر کرنے کی کوئی سازش ہوگی!!" یہاں تک کہ جب جیل میں ان کے ساتھی باہر جانے کے بعد واپس آتے ہیں اور وہ انہیں انقلاب کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہیں، پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ "یہ ناممکن ہے کہ ہم جیت گئے۔" ان دنوں بعض مغرب نوازوں کا مزاج بھی وہی ہے، جو اس ڈرامے میں دکھایا گیا تھا۔ وہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی طاقت کے حوالے سے اپنے وہم میں مبتلا ہیں اور مذاکرات اور تعامل کی ضرورت کے حوالے سے ماضی کے دہرائے گئے اور فرسودہ موقف کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں اور وہ اب بھی امریکہ کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

اگر ایران اسلامی کے تناظر میں دیکھیں تو آج ہمیں امید افزا حقیقتوں کا سامنا ہے، جو خدائی وعدوں کی تکمیل ہیں۔ ان انقلابیوں کے لئے جنہوں نے جلاوطنی میں تمام امریکی پراکسیوں کے خلاف کھڑے ہو کر مقابلہ کیا، شاہ اور صدام سے لے کر چھوٹے اور بڑے شیطانوں سے مقابلہ کیا۔ فرقان گروپ سے لے کر MKO اور داعش تک، علیحدگی پسندوں اور ہر قسم کے کمیونسٹ اور مغربی و مشرقی سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام کیا، ہم وطنوں سے لیکر بیرونی دشمن ہر ایک کے سامنے حق کا پرچم بلند کیا۔ انقلابی تمام میدانوں میں موجود رہے اور انہوں نے یکے بعد دیگرے امریکہ کے آلہ کاروں کو دھول چٹائی اور آج خود امریکہ کی باری ہے۔ آئیے آج ان میں سے کچھ حقیقتوں کا جائزہ لیتے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ تیزی سے زوال کی طرف گامزن ہے۔

 پہلا، بین الاقوامی تعلقات کا میدان
1۔ بین الاقوامی عدالت، جس نے اپنے قیام کے بعد سے اکثر استکباری طاقتوں کا ساتھ دیا ہے، خطے میں امریکہ کے اہم اتحادی نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور اس کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
2۔ مختلف ممالک کے تقریباً 80 فیصد وفود نیتن یاہو کی تقریر پر احتجاجاً اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال سے نکل گئے۔
 3۔ امریکہ کے اتحادیوں کی G20 سربراہی کانفرنس چند سال قبل اس ملک کی موجودگی کے بغیر منعقد نہیں ہوئی تھی۔ اس دفعہ بعض سربراہان مملکت نے امریکہ کی عدم موجودگی کا خیر مقدم کیا۔

دوسرا، ملکی سیاست کے میدان میں
1۔ نیویارک شہر کی انتظامیہ جو ہمیشہ صیہونیوں پر مشتمل رہی اور گذشتہ 70 سالوں سے ہر انتخابی امیدوار کو اس شہر میں ووٹ لینے کے لیے صیہونیوں کی بیعت کرنا پڑتی ہے۔ 3 نومبر کو پاپولر ووٹوں اور ووٹوں کے ایک بڑے مارجن سے ایک ایسا شخص نیویارک کا مئیر بننے میں کامیاب ہوا، جس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ "میں امام حسینؓ کا پیروکار ہوں" اور یہ بھی کہا تھا کہ "اگر اسرائیلی وزیراعظم یہاں آئے تو میں اسے گرفتار کرلوں گا۔" الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے انتخابی مہم کے دوران انہوں نے شہر کی دہائیوں پرانی روایت کے مطابق نہ صرف اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ فلسطین کے دفاع کو اپنا سلوگن بنایا۔

2۔ پچھلے ہفتے اس نوجوان نے وائٹ ہاؤس جا کر سامنے کھڑے ہو کر ٹرمپ کا مواخذہ کیا اور اسے بتایا کہ امریکی عوام اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ ان کے ٹیکسوں کے پیسے غزہ میں نسل کشی کے لئے استعمال ہوں۔
3۔ امریکہ کے دو دیگر اہم شہروں کے میئر بھی ایک ہی مذہب اور ایک ہی انتخابی نعرے کے ساتھ جیت گئے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایک اہم ترین ریاست (ورجینیا) کا لیفٹیننٹ گورنر بھی لوگوں کے اسی حلقے سے منتخب ہوا تھا، جو صیہونی جارحیت کا مخالف ہے۔

4۔ امریکہ میں داخلی جھگڑے اس حد تک بڑھ گئے کہ ایک صدر نے اپنے سے پہلے صدر کے تمام اعلانات منسوخ کر دیئے اور وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدور کے وال البم سے ان کی تصویر تک ہٹا دی۔
5۔ ملکی سیاست میں ہلچل اس حد تک ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اہم ترین انتخابی اتحادی (ایلون مسک) کو نکال باہر کیا اور ایک دوسرے قریبی ساتھی کے گھر کی تلاشی لی، جو اسلامی جمہوریہ کا خونی دشمن بھی ہے (جان بولٹن) اور اسے طویل المدتی سزا کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ امریکہ کے امریکہ کی تیزی سے نے اپنے ہیں اور میں ووٹ اور اس شہر کی

پڑھیں:

ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر