2025-12-08@08:52:34 GMT
تلاش کی گنتی: 19249
«شکیب الحسن نے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت کے نئے منصوبے ایس 4 کے جدید اے آئی کیمروں کی مدد سے کراچی سے چھینی یا چوری کی گئی 150 سے زائد گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ایک خاتون سمیت 200 ملزمان کو چوری اور چھینا جھپٹی کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔یہ جدید اے آئی کیمرے چہروں اور نمبر پلیٹس کی شناخت کرتے ہیں اور مختلف شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیے گئے ہیں۔ چوری شدہ گاڑیاں یا مطلوبہ ملزمان جیسے ہی ان راستوں سے گزرتے ہیں، کیمرے خود بخود ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔کراچی میں ایس فور کیمروں کے ڈیٹا بینک میں تمام چوری شدہ گاڑیوں اور ملزمان کا ریکارڈ شامل ہے، جس کے بعد...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 214ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے بڑھ کر 3لاکھ 80ہزار 454روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 5ہزار 231روپے کی سطح پر آگئی۔
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔ کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد63 ہزار 200 اور اخراج 56 ہزار 900 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے، 9 مئی کو پارٹی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ملکی معیشت بہتر کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں...
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے انکشاف کیا کہ میرا خیال ہے میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے، اپنے کیریئر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں اتنے اوورز نہیں کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے...
بھارتی شہر حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے کے قریب واقع ایک اہم شاہراہ کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی تجویز نے ریاست تلنگانا کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سڑک کا نام ’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو‘ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بی جے پی نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ’جو ٹرینڈ کرے اسی کے نام پر‘ مقامات کے نام تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانا حکومت نے مجوزہ ریجنل رنگ روڈ پر بننے والی نئی گرین فیلڈ ریڈیل روڈ کا نام...
سال 2025 کے آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ...
پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان...
بھاری ٹریفک جرمانوں اور نئے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے خلاف پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کر رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، منی بسز، لوڈرز، رکشے، انٹرا سٹی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ بس اڈے خالی پڑے ہیں، مسافر پریشان ہیں، طلبہ اسکول نہیں جا سکے جبکہ سامان کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا لاہور کے لاری اڈے، بادامی باغ اور دیگر ٹرمینلز پر گاڑیاں کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے بینرز لگا کر پیغام دیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پہیے نہیں چلیں گے۔ راولپنڈی،...
آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہِ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔ آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی مواد یا متعلقہ خدمات فراہم...
اسلام ٹائمز: نیویارک شہر کی انتظامیہ جو ہمیشہ صیہونیوں پر مشتمل رہی اور گذشتہ 70 سالوں سے ہر انتخابی امیدوار کو اس شہر میں ووٹ لینے کیلئے صیہونیوں کی بیعت کرنا پڑتی ہے۔ 3 نومبر کو پاپولر ووٹوں اور ووٹوں کے ایک بڑے مارجن سے ایک ایسا شخص نیویارک کا مئیر بننے میں کامیاب ہوا، جس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ "میں امام حسینؓ کا پیروکار ہوں" اور یہ بھی کہا تھا کہ "اگر اسرائیلی وزیراعظم یہاں آئے تو میں اسے گرفتار کرلوں گا۔" الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران انہوں نے شہر کی دہائیوں پرانی روایت کے مطابق نہ صرف اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ فلسطین کے دفاع کو...
دوحہ فورم 2025ء کے پہلے روز ہونیوالے ایک اجلاس سے خطاب میں شام کے عبوری صدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ پر حملے کے بعد اپنی سفاکیت کی وجوہات دیگر ممالک پر ڈال رہا ہے۔ احمد الشرع نے واضح کیا کہ اسرائیل نے 8 دسمبر 2024ء کے بعد سے آج تک شام پر ایک ہزار سے زائد فضائی حملے اور 400 سے زیادہ زمینی عسکری دراندازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ احمد الشرع نے اسرائیل کی سرحدی پالیسی شام کیلئے خطرناک قرار دے دی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے دوحہ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اسرائیل کے ساتھ 1974ء کے معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے،...
پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا، جہاں فضائی کوالٹی انڈیکس (AQI) 211 تک ریکارڈ کیا گیا۔ یہ سطح غیر صحت مند کے زمرہ میں آتی ہے، جو حساس افراد جیسے بچے، بوڑھے اور دمہ کے مریضوں کے لیے فوری صحت کے خطرات پیدا کررہی ہے۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں پچھلے کچھ برسوں میں اسموگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، اس اسموگ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کا توڑ، ذہین طالبعلموں کے باکمال تخلیقی پروجیکٹس ماہرین ماحولیات کا مؤقف ہے کہ لاہور کا اسموگ بحران صرف موسم سرما کی پیداوار نہیں بلکہ صنعتی...
اسلام آباد (خبر نگار) قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ، وکلا، سماجی تنظیموں، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں ملکی ترقی، عوامی ریلیف، ایوان بالا میں موثر قانون سازی، ملکی معیشت کی بہتری، قومی یکجہتی اور سماجی بہبود کے متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوانِ بالا عوامی مسائل کے حل اور ملک کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لیے جامع اور بامقصد قانون سازی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی بہتر حکمتِ عملی، بروقت پالیسی فیصلوں اور معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر لاہور سمیت فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ننکانہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، نارووال اور پاکپتن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ صوبے بھر میں نکالی جانے والی ان ریلیوں اور احتجاجی اجتماعات کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی رہنماؤں نے کی، جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء نے ہاتھوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے متعارف کردہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف بینرز، کتبے اور پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیچہ وطنی (صباح نیوز) چیچہ وطنی میں ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ چیچہ وطنی مغربی بائی پاس کے قریب تیز رفتارٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق تینوں موٹر سائیکل سوارچیچہ وطنی شہرکی طرف آرہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے ٹرالر نے ٹکرماری،تینوں موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورآپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور پولیس نے گرفتارکرلیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملک کے نامور وکیل نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر شعاع النبی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعاع النبی ایڈووکیٹ ایک مخلص ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے لیبر فیلڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پی آئی اے مغربی پاکستان میں پیاسی یونین کے قیام میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے گراں قدر خدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے سبکدوش ہونے والے پاکستان کے معززقونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم (پی او ایم ایف) اوریونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم (یوجے ایف) کے وفد سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے آنے والے صحافیوں کو قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے آفس میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر قونصلر پریس محمد عرفان بھی موجود تھے۔ صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی چھ سالہ مدت ملازمت کے دوران سفارتی سطح پر بہترین کارکردگی، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خصوصی کاوشوں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی و معاشی روابط کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ ( سید مسرت خلیل) جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے حلف برداری اورسبکدوش ہونے والے قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے آیت ربانی کی تلاوت سے کیا۔ تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر احمد نے کی۔ تقریب میں فورم کے نو منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی حلف برداری بھی ہوئی۔ ٹریڈ قونصل سعدیہ نے حلف لیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد نےشرکت کی اور قونصل جنرل کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر شفقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الخیرٹرسٹ کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقے اورنگی ٹائون میں فری میگا میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں بیس سے زائد جنرل فزیشن‘ چائلڈاسپیشلٹ‘ ڈینٹل اسپیشلسٹ‘ ماہرامرض چشم، ہڈیوں کے ماہر، ٹی بی کے ماہرلیڈی ڈاکٹرز سمیت مختلف امراض کے ماہر کوالیفائڈ ڈاکٹرزنے شرکت کی۔ فری میگا میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کے فری بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ، ایکسرے،ٹی بی ٹیسٹ، بلڈپریشر اور مختلف اقسام کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
ملتان: شجاع آباد میں ایک نجی کلینک میں دورانِ علاج خون چڑھانے کے فوراً بعد 10 سالہ بچہ وقاص ولد محمد اکرم جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹر پر شدید غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وقاص کو گزشتہ روز تیز بخار کی شکایت پر والدین نجی کلینک لے کر آئے، ورثاء کے مطابق ڈاکٹروں نے بغیر ٹیسٹ اور مکمل معائنہ کیے بچے کو خون چڑھانا شروع کر دیا۔ خون چڑھنے کے چند منٹ بعد ہی وقاص کی طبیعت بگڑ گئی دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی لیکن ڈاکٹر نے توجہ نہ دی۔ بچے کے بھائی کاشف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خون چڑھاتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام نواب شاہ میں ملک گیر آرائیں کنونشن منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت میاں محمد سعید آرائیں ڈیرے والا، صدر انجمن آرائیاں پاکستان نے کی جبکہ صوبائی اور ضلعی عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تنظیمی نمائندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔صوبائی وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں مگر حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے، معاشرے کی ترقی کیلئے ہمیں ایک مضبوط سول سوسائٹی بن کر کام کرنا ہوگا۔ سندھ میں امن وامان قائم اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا ہے...
کوئٹہ کی اقبال انٹرنیشنل کانفرنس ذاتی طور پر میرے لیے بھی خوش گوار ثابت ہوئی۔ میری ملاقات ایک ایسی شخصیت سے ہوئی جس سے میری بچپن کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ میرے پرائمری اور ہائی اسکول کے زمانے میں سرگودھا کے در و دیوار پر ایک پوسٹر کثرت سے دکھائی دیا کرتا تھا۔ پرانا ہو جاتا تو اسے تازہ کر دیا جاتا، یعنی اسی مضمون کا ایک اور پوسٹر بہار دکھاتا۔ مختلف تہذیبی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے پوسٹر پر نک سک سے درست وردی میں ملبوس ایک چاک و چوبند شخص سلامی دیتا ہوا دکھائی دیتا۔تصویر والے چاک و چوبند شخص کا نام تھا کیپٹن ہارون الرشید تبسم۔ یہ کپتان ترقی کرتے کرتے میجر اور کرنل بھی بنا ہو...
کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو شہری کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔ معاملہ منظرِعام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اور ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ جس میں142 ممالک کے 1ہزار سے زائد فنکاروں کی شرکت صوبے کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت کا قدیم ورثہ ہے۔یہ شاندار تقریب سندھ اور پاکستان کی بے مثال ثقافتی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں تبدیل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بطور ِ مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اس کے صدر محمد احمد...
افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی درآمد روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں طبی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے پاکستانی ادویات کو ’ناقص‘ قرار دیتے ہوئے افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ پاکستان سے آتا ہے، مگر دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا، ساتھ ہی فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔...
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نےتاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔
کراچی: گلشن اقبال میں حرمین رائل ریزیڈنسی کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع گھر میں موجود جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس، کرائم سین یونٹ اور متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق لاشوں اور ایک متاثرہ شخص کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا، 19 سالہ ثمرین اور 30 سالہ یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں یاسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔ ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ کے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ 8 دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن اور 9 دسمبر کو رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔ ان شاہراہوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری متبادل راستے استعمال کریں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔ ترجمان...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جوا ایپس کی پروموشن کرنے کے الزام ؛ یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی
دبئی میں ایک اوورسیز پاکستانی طاہر امین نے اپنی بہادری اور وطن سے محبت کی ایک مثال قائم کی ہے۔ شیخ محمد بن زاید روڈ پر چلتے ہوئے انہوں نے ایک گرے ہوئے اماراتی پرچم کو دیکھا اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اسے اٹھایا اور عزت و احترام کے ساتھ چوما۔ یہ واقعہ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی گاڑیوں کے درمیان پیش آیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔ اماراتی صارفین نے بھی سراہا کہ یہ عمل کسی پاکستانی کے بس کی بات ہے۔ نجی میڈیاسے گفتگو میں طاہر امین نے بتایا کہ وہ 18 سال قبل دبئی آئے تھے اور کلینر کے طور پر کام شروع کیا، اب منیجر...
دوحہ ایکسپو 2025ء میں شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر اس وقت حملہ کیا جب قطر کوشش کر رہا تھا کہ حماس کو "ڈونلڈ ٹرمپ" کی پیش کردہ تجاویز قبول کرنے پر راضی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج قطر کے وزیر اعظم و خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوحہ ایکسپو 2025ء میں کہا کہ حماس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ شفاف اور امریکی و صیہونی نگرانی میں جاری رہے۔ درحقیقت قطر، حماس کے ساتھ ہونے والا تعاون فلسطینی عوام کی حمایت میں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاست دانوں کی کوشش رہتی ہے کہ وہ ان تعلقات کو مشکوک بنائیں اور اس حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر اپنے فائدے...
ویب ڈیسک : یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ انتقال کر گئیں انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ان کی موت ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، اسی گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوا ہے اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے بعد وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل اسباب سامنے آ سکیں۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی تینوں لاشیں خواتین کی ہیں، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔واقعے کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیرِ داخلہ سندھ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، بانی سے ملاقات کا اب کوئی جواز نہیں رہا ان کا بیانیہ ریاست پر حملہ کرنے کا ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، وہی آلہ کار...
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت کے وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام قومی ادارے بشمول مسلح افواج، ملکی سلامتی کے اہم ستون ہیں جو مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق...
نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا...
سعودی عرب کے شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہفتے کے روز ہوا۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق سعودی شاہی ایوان نے کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ۔ احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: فلسطینی اسیر مروان البرغوثی کی زندگی کو درپیش خطرات میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے، جہاں فلسطینی پریزنرز سوسائٹی نے اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے اُن پر مبینہ منصوبہ بند قاتلانہ حملوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے انتباہ دیا کہ اسرائیلی سرکاری حلقوں میں ایسا خطرناک منصوبہ پروان چڑھ رہا ہے جس کا مقصد قید کے دوران البرغوثی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانا یا قتل کرنا ہے جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پریزنرز سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل امجد النجر نے کہا کہ بین الاقوامی شخصیات کی طرف سے اُن کی رہائی کا مطالبہ بڑھنے کے ساتھ ہی اسرائیل نے مروان البرغوثی پر ظالمانہ سلوک اور یلغار میں اضافہ...
وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔ذرائع کے مطابق صدر...
مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے رہنما منعم ظفر خان نے شہر کی بگڑتی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی بدانتظامی پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت حادثات، تباہ حالی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شدید بحران کا شکار ہے لیکن حکمرانوں کو عوامی مشکلات کی کوئی پروا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا کراچی کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی پڑی ہیں اور شہر کا کوئی بڑا مسئلہ آج تک حل نہیں کیا گیا۔منعم ظفر خان کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں...
جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا کہ فلسطینیوں کے لیے 90 دن کے ویزے کی معافی کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس منصوبے کا اسرائیل نے غلط استعمال کیا۔ راشاتودی کے مطابق، اس بیان میں کہا...
بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی کے حوالے سے کئی دنوں سے جاری افواہوں پر بالآخر دونوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام اسٹوری میں مختصر مگر واضح بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہوچکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو حد سے زیادہ پرائیویٹ رکھتی ہیں اور اسی لیے وہ صرف اتنا بتانا چاہتی ہیں کہ شادی نہیں ہو رہی۔ سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بےوفائی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی...
26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن طلب کی ہے جس کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال اڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ شریک ہوئے۔ سیکریٹری کراچی بار ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سے جو پورے ملک میں انگاری لگ گئی ہے یہ ڈی چوک جائے گی۔ یہ جنگ جو آپ نے شروع کی ہے اس جنگ کے خلاف ہیں ہم۔ انہوں نے کہا کہ آج چولستان میں ایک تحریک شروع ہو رہی ہے۔ اگر آپ...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی بیشتر علاقوں میں سال بھر سے بارش ہی نہیں ہوئی ہے۔ پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق کوئٹہ، جیوانی میں 314 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، کوئٹہ، پنجگور میں 234، نوکنڈی میں 263، دالبندین میں 275 دن سے بارش نہیں ہوئی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 103 دن مسلسل خشک گزرے ہیں،...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔ ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔
بارڈر کو صرف مہاجرین کی نقل و حرکت کیلیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت، مال بردار گاڑیوں اور عام پیدل آمدورفت سمیت دیگر تمام سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک معطل رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں کمی کے بعد باب دوستی کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے عارضی طور پر کھولا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام آج حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ بارڈر کو صرف مہاجرین کی نقل و حرکت کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت، مال بردار گاڑیوں اور عام پیدل آمدورفت سمیت دیگر تمام سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے...
ریاض میں منعقدہ بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ 2025 کا 3 روزہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں اس سال 100,000 سے زائد شرکا، 300 سے زائد اسپیکرز اور 500 سے زائد عالمی برانڈز نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے مؤثر سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے سیکیورٹی ماڈلز مستقبل کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار ایونٹ میں پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے مضبوط نمائندگی پیش کی، پاکستان پویلین نے بین الاقوامی مندوبین کی...
وزیراعلی مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فی صد بہتر ہوئی۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 453 ائیر کوالٹی انڈیکس تھا۔ ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق رواں سال 2025 کے نومبر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 261 رہا۔ گزشتہ سال2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے۔...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آپ نہ کراچی والوں کو اور نہ بلدیاتی اداروں کو اختیار دیتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد بھی وسائل دینے کو تیار نہیں، یہ ہے ان کی جمہوریت، آپ کا بجٹ 18ویں ترمیم کے بعد 8 گناہ بڑھ گیا ہے، کراچی کو 2018ء میں بھی اتنے ہی پیسے ملتے تھے جتنے آج۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔ مزید :
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آج اتوار کو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایک اہم روڈ شو کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس روڈ شو کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سامنے لیگ کی تجارتی صلاحیت، عالمی وسعت اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، پاکستان کی نمایاں ترین ٹی20 لیگ ہے، جس میں 6 شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں ہر سال اعزاز کے لیے مدمقابل ہوتی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن آئندہ برس اپریل اور مئی میں متوقع ہے۔ HBL PSL is coming to the Home of Cricket! ???? An exclusive evening designed for investors to connect with the PSL leadership, explore upcoming commercial opportunities, and...
— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول پر ڈھکن لگائے، کراچی میں شہری حادثات کا شکار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہو گیا ہے، حکمران شہریوں کی کوئی بات نہیں سنتے، کریم آباد انڈر پاس تاحال مکمل نہیں ہوا، ملیر چوک سے ٹینک چوک تک سڑک تباہ حال ہے، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے، جہانگیر روڈ مرتضیٰ وہاب پر کلنک کا...
قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،مارے گئے دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مزید :
لاہور(نیوز ڈیسک)رواں سال میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی،5 میں سے2 ہی میچز میں کامیابی ملی، شان مسعود سب سے زیادہ 397رنز بنانے میں کامیاب رہے، واحد سنچری کپتان ہی نے بنائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 2025 میں صرف 5 ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 2 فتوحات حاصل ہوئیں، تین میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیا جس میں 10 وکٹ سے مات ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہوم سیریز1-1 سے برابر رہی، ٹیم نے پہلا مقابلہ 127رنز کے بڑے مارجن سے جیتا، اگلے میچ میں 120 رنز سے ناکامی کا...
بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی۔ خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق متاثرہ اضلاع میں کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللّٰہ اور واشک شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانچیسکا البانیزے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر ان کی رپورٹس کے تناظر میں عائد امریکی پابندیوں نے عملاً انہیں ’عالمی مالیاتی نظام سے بے دخل‘ کر دیا ہے۔ دوحہ فورم میں شریک فرانچیسکا البانیزے نے الجزیرہ کو بتایا کہ یکطرفہ طور پر عائد کردہ ’غیرقانونی‘ امریکی پابندیاں ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ البانیزے نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اور ان پر عائد امریکی پابندیوں نے ان کی بنیادی معاشی سرگرمیوں کو بھی مفلوج کر دیا ہے۔ ان کے مطابق...
آسٹریلیا نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف عائد شدید پابندیوں کے پیشِ نظر، طالبان حکومت کے 4 اعلیٰ حکام پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ حکام خواتین اور بچیوں کے حقوق سلب کرنے اور افغانستان میں اچھی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے بڑھتی دہشت گردی، عالمی رد عمل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جس نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنے فوجی نکال لیے تھے۔ آسٹریلیا 2 دہائیوں تک نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی فورس کا حصہ...
حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہو جائے تو وہ غزہ پٹی میں اپنے ہتھیار ایک ایسی فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کو تیار ہے جو مکمل طور پر اس علاقے کی حکمرانی کرے۔ حماس کے غزہ چیف اور مذاکرات کار خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے مشروط ہیں۔ اگر قبضہ ختم ہو جائے تو یہ ہتھیار ریاست کے اختیار میں دے دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل اے ایف پی کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر الحیہ کے دفتر نے بتایا کہ وہ...
حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کوٹلی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی...
ایرانی حکام نے ایک میراتھن کے 2 منتظمین کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب ایونٹ کی تصاویر میں متعدد خواتین بغیر حجاب کے دوڑتی دکھائی دیں۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں کِش فری زون کے ایک سرکاری اہلکار اور مقابلے کا انتظام کرنے والی نجی کمپنی کا ایک کارکن شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خامنہ ای کے اہم مشیر کی بیٹی کی بے حجاب عروسی لباس میں ویڈیو پر تنازع اسلامی جمہوریہ کی عدلیہ کو حالیہ عرصے میں قدامت پسند حلقوں کی جانب سے اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ خواتین کے لیے لازمی حجاب کے قانون پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ 2022 کی ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
مہندی کے رنگوں کو ہاتھوں میں پرو کر خود انحصاری کی مثال قائم کرنے والی امیہ بنت اقبال، ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے ہنر کے ذریعے اپنی دنیا بدل ڈالی۔ یہ کہانی ہے مظفرآباد کی ایک باہمت اور خوددار طالبہ امیہ بنت اقبال کی، ایک ایسی لڑکی جس نے اپنے خوابوں کو رنگ اور مہندی کے کونز سے تعبیر کیا۔ میٹرک کے بعد جب اکثر لڑکیاں اگلے مرحلے کے خواب دیکھتی ہیں وہیں امیہ نےاپنے خوابوں کی تعبیر اپنے ہاتھوں سے لکھنی شروع کی۔ ایک چھوٹے سے کمرے، چند کونز اور بہت سارے ایسے خواب جو بظاہر ایک خاتون کے لیے قدرے آسان نہیں تھے۔ امیہ نے اپنے اس شوق کو پیشے کے طور پر اختیار کرتے ہوئے...
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری کا ہر کوئی معترف ہے لیکن شاید ہی کوئی یقین کرے گا کہ ایک ایسا وقت آیا تھا جب دونوں نے جدا ہونے کا سوچ لیا تھا۔ سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا رومانس 7 سال رہا اور پھر ہم نے شادی کی۔ اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ رومانس کے تیسرے سال ہی ایک دوسرے کے بال نوچنے کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے درمیان بات چیت کم اور غلط فہمیاں زیادہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بس ایسا لگتا تھا جیسے ہم ایک دوسرے...
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آمنہ عروج نے سیشن کورٹ لاہور میں این سی سی آئی اے کے مقدمے میں جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔ ملزمہ آمنہ عروج پر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔ تقریب چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی قیادت میں منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے روایتی لباس زیب تن کیے، اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، مختلف صوبائی ثقافتوں کی نمائندگی کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصاً سندھ کے ثقافتی اقدار ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتی ہیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی...
حیدرآباد: سائٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے دفتر میں سندھ کی ثقافتی دن پر تقریب کے دوران چیئرمین عبدالرحمن راجپوت مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔ تقریب چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی قیادت میں منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے روایتی لباس زیب تن کیے، اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، مختلف صوبائی ثقافتوں کی نمائندگی کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصاً سندھ کے ثقافتی اقدار ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتی ہیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لا¶ڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈا¶ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے جاپان اور چین کے درمیان جاری سیاسی تنازع کے حل میں ثالثی کی پیش کش کردی ۔ خبررساں اداروں جاپان میں جنوبی کوریا کے سفیر ای ہیوک نے ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سیاسی کشیدگی پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیول ایک ثالث کے طور پر کام کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہو سکتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جاپانی وزیر اعظم تاکااِچی سانائے کے تائیوان کے بارے میں تبصروں کے بعد جاپان اور چین کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔تاکائچی نے گزشتہ ماہ پارلیمان میں کہا تھا کہ تائیوان پر ہنگامی صورت حال سے جاپان کی بقا کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یشادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ...
کراچی (سٹاف رپورٹر) رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 ء کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر الطیب 2025ء، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے عوام نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ملک کی سمت اور مستقبل کا تعین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد عوام کی رائے پر ہے اور عوام اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندوں کو اعتماد کا ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم کے 23 ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ دوحہ فورم، وزارت خزانہ قطر اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے منعقدہ اس سیشن کا موضوع "عالمی تجارتی کشیدگیاں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں معیشتی اثرات اور پالیسی ردعمل" تھا، سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ نئے محصولات پر بات چیت میں تعمیری انداز اپنایا ہے اور اہم ٹیکسٹائل برآمدات پر 19 فیصد کے شرح سے سازگار محصولات حاصل کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی صورتحال میں تبدیلیوں نے پاکستان کو اپنی مصنوعات کی تنوع بڑھانے کی ترغیب دی ہے، خاص طور پر آئی ٹی...
لوئر دیر :سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اقتدا میں جماعت اسلامی دیر کے بزرگ رہنما حاجی فضل وہاب کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ ختم ہو چکے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت ہے، اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989 میں...
خط میں زور دیا ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی قانون کے تحت مؤقف اختیار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی میں شراکت داری ختم کریں، خط میں ارکانِ پارلیمنٹ نے کایا کالاس سے اپیل کی کہ یورپی یونین اور اسرائیل ایسوسی ایشن کے معاہدوں کو معطل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اسرائیل جارحیت سے دور رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ 789 دن کی نسل کشی اور 58 سال کی غیر قانونی قبضے کے بعد ضروری ہے کہ یورپی پارلیمنٹ واضح پیغام دے کہ یورپ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور اس کے بیرونِ ملک عناصر نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی افواج و شہداء کی قربانیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پیٰ کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور عہدیداران نے جو رویہ اپنایا ہے وہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور عہدیدار سوشل میڈیا پر کھلے عام گالیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، خواہ وہ جیل سے باہر ہو، پارلیمنٹ میں ہو یا باہر، سب کا...