وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ۔
احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہوا اور عسکری قیادت پر تنقید ناقابل قبول ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی مشکلات اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہیں، اور اگلے انتخابات میں عوام ایسے رویے کو مسترد کریں گے۔ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور گزشتہ دو برس میں ملک کو معاشی بحران سے نکالا گیا ہے۔ آنے والے تین سال پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ مستقبل کی کامیابی کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔ مسلم لیگ (ن) اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو مسترد کر کے اب تعمیر و ترقی کی سیاست کو ترجیح دینی ہوگی، کیونکہ یہی ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ایک ذہنی مریض کا بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف قید میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو فوج مخالف بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بیانیہ اب سیاست کے دائرے سے نکل کر قومی سلامتی کا خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جمعہ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر جنگی معاملات سے آگاہی فراہم کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کرنی ہے، چند عناصر کی ذات اور خواہشات ریاست سے بڑھ کر ہیں، بیانیہ بنایا جارہا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، اس منفی بیانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار واضح کرچکے کہ مسلح افواج پاکستان کی محافظ ہیں، وردی ہمارا فخر اور غرور ہے، ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہم کسی کے ایجنڈے پر نہیں ملک کی حفاظت کیلئے کام کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں، اپنی سیاست کو افواج پاکستان سے دور رکھا جائے، افواج پاکستان اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی فیصلہ کرے کہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازع قیادت کے؟ احسن اقبال
  • سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، احسن اقبال
  • سیاسی فائدے کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے؛ احسن اقبال
  • قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اصلاحات جاری ہیں: احسن اقبال
  • آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،احسن اقبال
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا: احسن اقبال
  • ایک ذہنی مریض کا بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، ترجمان پاک فوج