تینوں فورسز نے معرکہ حق میں مثالی ہم آہنگی دکھائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پاکستان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوطی ملی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر کسی بھی اجلاس یا بیٹھک میں پاکستان کی نمائندگی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں اور کردار کی تعریف کر رہے ہیں، مختلف بین الاقوامی وفود بھی پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور مسلح افواج مل کر ملک کو معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور پاکستان کی افواج دشمن کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی وفاقی وزیر
پڑھیں:
سندھ کلچر ڈے نے ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں، سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ اور سچل سرمستؒ جیسے روحانی شاعر پیدا ہوئے، ان بزرگوں کا پیغام محبت، اخوت اور برداشت آج بھی ہمیں یکجہتی اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ سندھ کی وراثت اجراک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایتوں میں جھلکتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ثابت قدمی، ترقی پسند سوچ اور پاکستان کے وفاق کو مضبوط بنانے میں کردار پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔