2025-08-06@02:08:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1792
«ٹورنامنٹ میں»:
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو) سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں موجود ہے...
بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔آئندہ 24...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔ امریکی نشریاتی ادارے CNBC کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ٹیرف عائد کرنے کا متوقع اعلان بھارت کی برآمدی صنعت، خاص طور پر ٹیکسٹائل، فارما اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کا...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے جس پر میں اس سے خوش نہیں ہوں کیوں کہ بھارت کی جانب سے یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کیا جارہا ہے، اس لیے جلد بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث ٹیرف میں اضافہ کریں گے، بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیرف بہت زیادہ ہیں، بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کروں گا۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف آئندہ 24 گھنٹوں میں لگانے کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایسی ڈش پیش کر رہا ہے جو اس سے قبل کسی مقامی مینو میں نہیں دیکھی گئی — گرل شدہ گدھے کا گوشت۔ خلیجی اخبار’ گلف نیوز‘ کے مطابق یہ دعویٰ ایک عراقی انفلوئنسر کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد وائرل ہوا، جس میں وہ اور اس کے 2 ساتھی اس ریسٹورنٹ میں کھانے گئے۔ انہوں نے کباب اور گرل گوشت کھایا اور اسے ‘اب تک کا سب سے مزیدار گوشت‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (جو پہلے ٹوئٹر تھا) پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی غیر متوقع پرپوزل کا منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب کے دوران ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جب کرشمہ کوٹک نے انٹرویو میں ہرشیت...
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے...

سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے...
پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈ(شاہ خالد )صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والا 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 74...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی اور اب وہ پُرامید انداز میں ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگا۔ پاکستان کی پہلے بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو جبکہ مڈل آرڈر...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست پیر کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا، کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا...
کراچی: کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر...
عمر خطاب یوسفزئی: سوات میں مٹہ مینگورہ روڈ پر گزشتہ تین گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ناقابل برداشت ہے، عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق جڑواں شہروں میں 12 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق سے 15 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، ریسٹورنٹس سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔ ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025 ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی...
بیجنگ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی، سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے پاک-چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے دورہ چین کے موقع پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے...
امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکی شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ امریکی قونصل خانے کا عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ آفتاب احمد پر جرح کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔سہ ملکی سیریز کا شیڈول کے مطابق 29 اگست–افغانستان بمقابلہ پاکستان‘30 اگست–یو اے ای بمقابلہ پاکستان‘1 ستمبر–یو اے ای بمقابلہ افغانستانُ2 ستمبر–پاکستان بمقابلہ افغانستان‘4 ستمبر–پاکستان بمقابلہ یو اے ای‘5 ستمبر–افغانستان بمقابلہ یو اے ای‘ا ور7 ستمبرکو فائنل ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔...
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ...
راولپنڈی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، ایف آئی اے کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائیگا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے مزید تین گواہ پیش کیے جائیں گے۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 10 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل پوچکی ہے۔
راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، ایف آئی اے کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائیگا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے مزید تین گواہ پیش کیے جائیں گے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 10 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل پوچکی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو ریکوڈک منصوبے...
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا” نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا” نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا” نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے...
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔ کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔ اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0...
وفاقی حکومت کی ہدایات پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی فروخت کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز سے اشیا کو ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے یوٹیلیٹی اسٹورز بالآخر بند، حکومت نے 54 سالہ سبسڈائزڈ نظام ختم کر دیا ای آر پی سسٹم بھی غیر فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ادارے کا ای آر پی (ERP) سسٹم بھی یکم اگست سے مکمل طور...
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔ عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے...
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے تمام ذونل مینجرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل جمعرات سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاوٴسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب...
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا" نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا" نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا" نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے چہروں...
لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد دہائیوں سے جاری رعایتی قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی کا نظام ختم ہو گیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تمام سیلز اور خریداری 31 جولائی 2025 سے بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم، اسٹورز کا سامان گوداموں میں منتقل کرنے، وینڈرز کو واپس کرنے اور انوینٹری کی حوالگی کا عمل جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند، ملازمین کو کیا پیکج دیا جائے گا؟ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے اسلام آباد میں حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے...
اپنے ایک خطاب میں انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ جمہوری فضاء سکڑ رہی ہے جبکہ جھوٹی افواہیں معاشروں میں خوف اور تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوتریش" نے عالمی نظم میں خطرناک انحراف کے بارے میں خبردار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس انحراف کے نتیجے میں ممالک کے درمیان اعتماد ختم ہو رہا ہے، انسانی حقوق پر حملہ ہو رہا ہے اور جمہوری اقدار سمٹتی جا رہی ہیں۔ انٹونیو گوترش نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق بڑھتی ہوئی جنگوں، قوموں کے درمیان اعتماد کے خاتمے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو امن و جمہوریت کے لئے بڑے خطرات قرار دیتے ہوئے عالمی نظام میں خطرناک...
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیے گئے۔ آفس آرڈر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام اشیاء کی خرید و فروخت آج سے روک دی گئی۔آفس آرڈر کے مطابق وزیراعظم اور کارپوریشن بورڈ کے احکامات کی روشنی میں آپریشنز بند کیے گئے۔
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشن آج پورے ملک میں بند ہو گئے،وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں 27 جون کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے،آج 31جولائی کو پورے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہو گئے ہیں،جس کے بعد پورے ملک میں اشیا خوردونوش کی فروخت بند ہو گئی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف اور وزیراعلی پنجاب...
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآج سے تمام خرید و فروخت بند ہوگی۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور نج کاری پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزارتِ خزانہ کےاعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس پر تفصیلی غور کیا گیا،...
کراچی: پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا، جس میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسکواڈ میں ممکنہ طور پر ٹاپ آرڈر بیٹر کیسی کارٹی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے ممکنہ 16 رکنی اسکواڈ میں شائے ہوپ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بقیہ اسکواڈ میں برینڈنگ کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی،...
لاہور: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا۔ میدیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/763934972806639/?rdid=wr8vI0Tl959fiJ6B&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1CYeohkjUo%2F سلمان علی آغا نے کہا کہ امریکا میں موسم گرم ہے، ٹریننگ سیشن بھرپور کیے ہیں جس میں پارڈ ہٹنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے جبکہ...
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔ جیک ڈورسے کے مطابق یہ ایپ ایک ویک اینڈ پر بنائی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا میسجنگ پلیٹ فارم بنانا تھا جو پرائیوٹ، محفوظ اور مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہو۔ رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیے۔ اطلاعات کے مطابق ملازم بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو اس سے 35 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے قائمقام ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر وسیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واردات دن میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر خبر دینے کی اجازت نہیں تھی ، شہباز گل
اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین خواجہ شہزاد واے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چینی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہول سیلرز کی کڑی نگرانی اور شفاف تقسیم کے نظام کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دالوں، چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں تاکہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مون سون کا موجودہ اسپیل اگلے ایک سے دو دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں برسائے گا۔جس کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔جبکہ 26 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 288 افراد جاں بحق اور 690...
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کر لی۔سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔ توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئیبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس ٹو میں مجموعی طور پر 10 گواہوں کے...
اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز قازقستان(آئی پی ایس )روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے سابق چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف پاکستانی کھانا کھانے کی جلدی میں اکانومی فلائٹ لینا مہنگا پڑ گیا اور اسی سفر کے دوران امریکی ایئرلائن نے انہیں جہاز سے اتار دیا۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران خبیب نورماگومیدوف نے بتایا کہ وہ ایک بار صرف سان فرانسسکو کے اپنے پسندیدہ پاکستانی ریسٹورنٹ چٹنی سے کھانا کھانے کے لیے امریکا میں سستی اکانومی فلائٹ پر سوار ہوئے، لیکن عملے سے بحث کے بعد انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔ انہوں...
ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا drap WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام باد (آئی پی ایس )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔الرٹ کے مطابق الٹرافائن ایس ایم ڈی پین لیس 5 اور 3 ملی لیٹر سرنجز کے ایک ایک بیچ بھی معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان سرنجز...
لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا ایجنٹ مافیا بے نقاب ہو گیا، جعلساز ایجنٹس لوگوں کو تیز رفتار اور آسان پاسپورٹ کی جھوٹی یقین دہانی کرا کے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کیا،ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران دفتر کے باہر غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 8 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جو شہریوں سے بھاری رقوم لے کر پاسپورٹ کے عمل کو "فوری اور آسان” بنانے کا جھانسہ دے رہے تھے۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا...
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ بیسٹر میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 171 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے 18 گیندیں قبل ہی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بین ڈوارشیس نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل اوون نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز جڑ دیے۔ سیریز 0-5 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کل 8 میں سے 8 میچز...
انڈر 19 عالمی والی بال چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں پاکستان نے پورٹوریکو کو 0-3 سے شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں پیر کو کھیلئے گئے میچ میں پاکستان نے یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں 25-20، 25-20 اور 25-15 سے جیت کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ آج اسی گراؤنڈ پر ارجنٹائن سے ہوگا، جو دن 11 بجے شروع ہوگا۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سیاح اور سعودی ٹورزم گروپ کے بانی کاشان سید نے گزشتہ 20 برسوں میں مملکت کے دور دراز، غیر معروف اور حیرت انگیز قدرتی مقامات کو دریافت کرنے کا جو مشن شروع کیا وہ اب ایک بین الاقوامی پہچان حاصل کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا کاشان سید کی محنت اور جستجو کو سعودی ٹورزم اتھارٹی نے نہ صرف سراہا بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کے کام کو جیوگرافک چینل، ہسٹری چینل جیسے عالمی اداروں نے کوریج دے کر اعزاز بخشا ہے۔ ان کا یہ کارنامہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے کردار اور سیاحت میں مثبت شراکت کی روشن مثال بن چکا...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند صبح 10 بجے کریں گے، اِس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کل کی سماعت میں پراسیکیوشن کے میں مزید گواہان عدالت میں پیش کئے جائینگے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہونگے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ذوالفقار نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں ہونگے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت وکلا صفائی کی عدم...
MUMBAI: بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی عجیب واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جس میں اداکارہ کو فلم میں کام کے لیے قائل کرنے کے لیے پھولوں سے بھرا ٹرک پیش کرنے اور فلموں کی کامیابی سمیت دیگر معاملات پر منفرد واقعات پیش آتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار وجے انٹونی کے ساتھ ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے جوتے پہننے ترک کردیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار کو بڑی اسکرین میں خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ان کو زندگی میں انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا کہ وہ حیرت انگیز اور مشکل کام کر رہے ہیں۔ وجے...
لاہور: لاہور میں چینی سرکاری ریٹ کے بجائے دکانداروں کی مرضی پر فروخت ہونے لگی، مہنگائی کے باعث دیگر اشیاء کی طرح چینی مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیرا اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس بھی چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کروا سکے۔ سرکاری طور پر چینی کی قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے چینی فروخت کرنا چھوڑ دی، شہر کے بیشتر چھوٹے اور بڑے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز پر چینی غائب ہے۔ شہر میں دکاندار چینی 200 سے لے کر 210 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کم سے کم 190 روپے کی پڑتی ہے جو کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں وہ...
—فائل فوٹو ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 21 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، بارشوں کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 279 ہو گئی جبکہ 676 زخمی ہیں۔پنجاب میں بارشوں کے باعث 151 افراد جاں بحق اور 536 زخمی ہوئے، خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث 64 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے۔ سندھ میں بارشوں کے باعث 25 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 4...
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا کے گاؤں نلئی میں 24 گھنٹے میں تیندوے نے دوسرا حملہ کر دیا۔تیندوے کے حملے میں ایک بچی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہو گیا۔تیندوا آبادی میں گھس آیا اور 17 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا۔گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جس کے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔
امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں موجود ایک وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اندھا دھند لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام متاثرین کا انتخاب اتفاقیہ تھا اور کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا واقعے کے بعد اسٹور میں موجود خریداروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔ پولیس نے حملے کے چند ہی منٹ...
کراچی: عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔ قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2025ء ) ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں آمنے سامنے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے آئیں گی۔ قبل ازیں کرکٹ ویب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘ ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان...
سوات: سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں خیبرپختونخوا(کے پی) کی حکومت کے متعلقہ محکموں کی غفلت اور ٹورازم پولیس کی عدم موجودگی اور دفعہ 144 کے باجود بیشتر علاقوں میں پابندی یقینی نہیں بنانے کا کا انکشاف کیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سوات میں دیگر محکموں کی غفلت کے ساتھ ساتھ کے پی حکومت کی جانب سے صوبے کے سیاحتی مقامات کے لیے بھرتی کی گئی ٹورازم پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں، وقوع کے روز ٹورازم پولیس غائب رہی، فضا گھٹ اور اطراف میں استقبالیہ کیمپ بھی موجود نہیں تھے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی...
سانحہ سوات میں دیگر محکموں کی غفلت کیساتھ ساتھ کے پی حکومت کی جانب سے صوبے کے سیاحتی مقامات کے لئے بھرتی کی گئی ٹورازم پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ، وقوعے کے روز ٹورازم پولیس غائب رہی ،فضا گھٹ و اطراف میں استقبالیہ کیمپ بھی موجود نہیں تھے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی تاہم دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود سیاحوں کو پولیس نےدریا میں جانے سے نہیں روکا جائے وقوعہ پر ٹورازم پولیس موجود نہیں تھی سوات میں سانحے کے روز ٹورازم پولیس کی غیر موجودگی پر کمیٹی نے سوال اٹھا لئے انکوائری کمیٹی کے مطابق سیاحتی علاقوں میں ٹورازم پولیس...
معاشی بہتری اور ترقیاتی سرگرمیوں سے کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن(پاما) کے مطابق رواں سال جونمیں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41 ماہ کی بلند ترین سطح پرجب کہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 737 یونٹس تک پہنچ گئی، اسی طرح بسوں اور ٹرکوں کی فروخت جنوری 22ء میں 778 یونٹس رہی تھی ۔پاما رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 18ء میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 1 ہزار 26 یونٹس کے مقابلے میں حالیہ فروخت 28 فیصد کم ہے۔دوسری جانب آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں اضافہ صنعتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کااشارہ ہے۔
کراچی: چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا...
بیجنگ : 2025 کی بین الاقوامی بنیادی سائنس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ٹورنگ ایوارڈ یافتہ پروفیسر رابرٹ ٹارجن کمپیوٹر سائنس کے میدان میں ایک نامورشخصیت ہیں، جنہیں 2025 کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے بنیادی سائنس سے نوازا گیا۔ سی ایم جی کے لیے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف عالمی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلکہ وہ بنیادی سائنس کے تمام شعبوں میں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔چین نے بنیادی سائنس کی ترقی کو طویل المدتی اسٹریٹجک ترجیح بنایا ہے جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔انھوں نےاپنی گفتگو میں مستقبل کے حوالے سے چین میں مزید ترقی کی امید کا اظہار کیا۔رابرٹ ٹارجن نے خیال ظاہر...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن نوشیروان برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث امریکا اور یورپ میں لاکھوں صارفین کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ خلل ایک اندرونی سافٹ ویئر کی ناکامی کے نتیجے میں پیش آیا، جو اسٹارلنک کے کور نیٹ ورک کو کنٹرول کرتا ہے۔ عالمی سطح پر پیش آنے والی اس بندش کا آغاز جمعرات کی شام تقریباً 1900 جی ایم ٹی پر ہوا، جس کے بعد امریکا اور یورپ کے صارفین بڑی تعداد میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی شکایات کرتے نظر آئے۔ ’’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘‘ نامی آؤٹیج مانیٹرنگ پلیٹ فارم کے مطابق صرف امریکا میں ہی 61 ہزار سے...
اسلام آباد: اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں ہوں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کے...
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر azam swati WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں...
تصویر بشکریہ کرک انفو آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت،...

"ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماضی میں یہ باتیں عام سننے کو ملتی رہی ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھتہ بھی لیتی ہیں اور اب اسی طرح کا ایک بیان وزیرداخلہ کی طرف سے آیا ہے جس نے ہرکسی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ہونیوالی ایک ٹوئیٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ" ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"۔ پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، اسد عمر ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟ — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025 وزیرداخلہ نے...
ایشیا کپ 2025 کے مجوزہ شیڈول اور میزبان ملک سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کی راہیں ہموار، بھارتی حکومت کا گرین سگنل رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ 8 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ ابتدائی مرحلہ 5 سے 10 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے تاہم مکمل شیڈول کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور ٹیمیں ایشیا کپ 2025 اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کی جا سکے جو بھارت...
عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان اور بشری کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔سماعت...
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔آج سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا کمرہ عدالت میں آنے سے انکارتوشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔دورانِ سماعت استغاثہ کے...