بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ پچاس یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
یہ شاندار کارنامہ بابر اعظم نے لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجام دیا، جب انہوں نے صرف 36 گیندوں پر پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کرلی، یوں وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پچاس رنز کی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل بابر اعظم نے اپنی 39 ویں ففٹی کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ ہوئے تھے، تاہم ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل
پڑھیں:
بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے مہمان ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر 112 رنز بنا کر حاصل کرلیا، جس میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کی دلکش اننگز بھی شامل تھی۔
صائم ایوب نے طویل عرصے بعد فارم حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 71 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا نے 4 اوور کے کوٹے میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سلمان مرزا کو جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بابر اعظم نے 18 گیندوں کا سامنا کرکے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے تاہم انہوں نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 234 رنز بنائے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 130 میچوں کی 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی20 کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔
بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنا کر سب سے زیادہ ٹی20 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، انہوں نے سب سے زیادہ 5 سنچریوں کا مشترکہ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 48.69 کی شان دار اوسط کے ساتھ 4 ہزار 188 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جوز بٹلر نے 132 اننگز میں 35.49 کی اوسط اور 148.97 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 869 رنز بنا رکھے ہیں اور فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں، جنہوں نے 150 اننگز میں 26.69 کی اوسط سے 3 ہزار 710 رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 118 اننگز میں 31.81 کی اوسط سے 3 ہزار 531 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان نے 106 میچ کھیلے ہیں اور 93 اننگز میں 47.41 کی اوسط اور 125.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 414 ٹی20 رنز بنائے ہیں اور اس فہرست میں ان کا نمبر 6 ہے۔