پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, November 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 40 نصف سنچریاں مکمل کر کے کوہلی کا 39 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 31 ففٹی پلس اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اننگز:
بابر اعظم (پاکستان) – 40 ویرات کوہلی (بھارت) – 39 روہت شرما (بھارت) – 37 محمد رضوان (پاکستان) – 31 ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا) – 29 جوز بٹلر (انگلینڈ) – 29میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں سے اور 6 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔
ابتدائی نقصان کے بعد، جب صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے 36 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔ فرحان نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز، بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
اس کے بعد بابر اعظم نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ 76 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر نے 68 رنز کے ساتھ اننگز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آغا سلمان نے 26 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔
آخر میں فہیم اشرف اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو 20 اوورز میں 139 رنز پر محدود کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں برتری دلائی۔
دونوں ٹیمیں اب فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم کرکٹ ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرکٹ ویرات کوہلی جنوبی افریقہ ویرات کوہلی کے ساتھ میچ میں
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران سرانجام دیا، جب انہوں نے اپنی اننگز کا نوواں رن مکمل کیا تو وہ بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
روہت شرما نے اپنے کیریئر میں 159 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4231 رنز بنائے تھے، جب کہ بابر اعظم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے — جو انہوں نے اعتماد بھرے انداز میں حاصل کر لیے۔
یہ اعزاز بابر کے شاندار اور مستقل مزاج بیٹنگ کی ایک اور بڑی پہچان ہے۔ وہ پاکستان کے لیے کئی سالوں سے مختصر فارمیٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا کے چند سب سے زیادہ قابلِ اعتماد بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ بابر اعظم کو گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کی ناکامی کے بعد انہیں دوبارہ قیادت سونپی گئی — اور واپسی پر ہی انہوں نے ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے شاندار کم بیک کیا۔
بابر کا یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے، جنہوں نے ہمیشہ ان کی کلاس، مستقل مزاجی اور خاموش قیادت پر یقین رکھا۔