سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی تنظیم برائے اعلیٰ مالیاتی نگرانی و محاسبہ (انٹوسائی) کی صدارت حاصل کر لی ہے۔
یہ اعلان شرم الشیخ میں منعقدہ انٹوسائی کی 25ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا، جس کی میزبانی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے
اعلان کے مطابق سعودی عرب سال 2031 سے 3 سالہ مدت کے لیے تنظیم کی قیادت سنبھالے گا۔ اس موقع پر دنیا کے 195 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
مملکت یہ منصب دیوانِ عام برائے محاسبہ (Saudi Audit Bureau) کے ذریعے سنبھالے گی۔
سعودی قیادت کو مبارکباد
دیوانِ عام برائے محاسبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے اس کامیابی پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیِ عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی مملکت کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ، شفافیت کے فروغ اور مالیاتی نظم و نسق میں قائدانہ کردار کی عکاس ہے۔
شفافیت اور حکمرانی کا عالمی سفر
ڈاکٹر العنقری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتِ سعودی عرب کے بھرپور تعاون اور دیوانِ عام کے ادارہ جاتی و تکنیکی استحکام کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن
انہوں نے مزید کہا کہ 2031 میں ہم دنیا کو ریاض میں خوش آمدید کہیں گے، تاکہ شفافیت، احتساب اور موثر طرزِ حکمرانی کے عالمی مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
عالمی اداروں میں سعودی قیادت
سعودی عرب اس سے قبل بھی عرب تنظیم برائے مالیاتی نگرانی (ARABOSAI) کی 2 مسلسل مدتوں کے لیے صدارت سنبھال چکا ہے، جبکہ 2027 سے آسیائی تنظیم (ASOSAI) کی قیادت بھی مملکت کے حصے میں آئے گی۔
انٹوسائی کا تعارف
انٹوسائی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو 195 سے زائد ممالک کے مالیاتی نگران اداروں پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر شفافیت، اچھی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ویژن 2030 کے اہداف کی سمت ایک اور مضبوط قدم بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
فیفا ورلڈکپ 2026 نے باضابطہ طور پر تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں پہلی بار 48 ٹیمیں اور مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
12 جون سے شروع ہونے والا یہ میگا ایونٹ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جو ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار تین ممالک میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس بار ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی پہلے سے بالکل مختلف ہے جہاں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جس سے ایونٹ مزید طویل اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ورلڈکپ میں شامل 1248 کھلاڑیوں میں سے 357 ایسے ہیں جو پہلے بھی عالمی کپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار اس بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
مزید پڑھیںفیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟
فیفا ورلڈکپ: میسی مسلسل چھٹے ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کیلیے تیار
فٹبال کے بڑے نام ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے جن میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا شامل ہیں جو چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار چار نئے ممالک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈکپ کا حصہ بن رہے ہیں جس سے مقابلہ مزید غیر متوقع ہو گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی صرف 17 سال کا ہوگا جبکہ سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی 43 سال کی عمر میں میدان میں اترے گا۔
مجموعی اسکواڈ میں 7 کھلاڑی 40 سال سے زائد عمر کے ہیں جبکہ 22 انڈر 20 پلیئرز بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 نہ صرف تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے بلکہ یہ فٹبال کی تاریخ میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔