پبلک ٹرانسپورٹ کامیگامنصوبہ "ییلولائن"رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ "ییلولائن" کی شروعات رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کے لیے پہلے مختص کیے گئے فنڈز اب سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ییلولائن منصوبہ اب اگلے مالی سال 2026-27 میں شروع کیا جائے گا جس کیلئے 60 سے 80 ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے رواں مالی سال میں 30 ارب سے زائد روپے مختص کیے گئے تھے۔ ییلولائن منصوبے کی منصوبہ بندی کے مطابق ٹھوکر تاہر بنس پورہ تک کینال کے اطراف 24 کلومیٹر پر محیط الیکٹرک آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم آپریشنل ہوگا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
سی آر نورین نے آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ کا پہلا سیٹ برآمد کرکے ٹیسٹ رن کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کا اصل ہدف دسمبر 2026 مقرر تھا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، اعصام الحق
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس کی ترقی کے لیے مثبت رسپانس دیا ہے اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کی لیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں محسن نقوی کے خصوصی شکر گزار ہیں۔
اعصام الحق نے بتایا کہ جونیئر پلیئرز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میکائل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جبکہ شایان آفریدی نے انڈر 12 اور میکائل بیگ نے انڈر 16 کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے اور ہم گرینڈ سلیم میں ان کی شمولیت کے لیے پرامید ہیں۔
اعصام الحق نے بتایا کہ رواں سال ہم نے پانچ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کروائے اور بارہ ٹیمیں بیرون ملک بھجوائیں، جبکہ آئندہ سال سات آئی ٹی ایف ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔
اعصام الحق نے کہا کہ 2026ء پاکستان میں ٹینس کا مصروف اور شاندار سال ہوگا۔ آئندہ سال پاکستان میں ٹینس لیگ بھی منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم خواتین ٹینس کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔