پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

منگل کے روز جاری کیے گئے اس ٹیم کے ناموں میں سدرہ واحد ایسی کھلاڑی ہیں جن کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک نہیں پہنچی۔

اتوار کو ہونے والے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتا۔

فاتح بھارت اور فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی 3 جبکہ آسٹریلیا کی بھی 3 کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اور ان کی ہم وطن نیٹ سکیور برنٹ (12ویں کھلاڑی) کو بھی فہرست میں جگہ ملی۔

سدرہ نواز کی شاندار کارکردگی

پاکستان کی ٹیم اگرچہ لیگ مرحلے ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی مگر سدرہ نواز نے سب سے زیادہ ڈسمسلز (کیچز اور اسٹمپنگز) کے ساتھ اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا۔

مزید پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا

آئی سی سی کے مطابق سدرہ نے 4 اسٹمپنگز کیں جن میں آسٹریلیا کے خلاف 2 شاندار اسٹمپس بھی شامل تھے۔ خصوصاً ڈیانا بیگ کی گیند پر کم گارتھ کا آؤٹ ہونا ٹورنامنٹ کی بہترین اسٹمپنگز میں شمار ہوا۔

جنوبی افریقہ کی وولوارڈٹ کپتان مقرر

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی قیادت جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کو سونپی گئی، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 571 رنز 71.

37 کی اوسط سے بنا کر ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

وہ اس وقت آئی سی سی ویمنز او ڈی آئی بیٹنگ رینکنگ میں 814 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ماریزانے کیپ اور نادین ڈی کلرک بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ کیپ نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، خاص طور پر سیمی فائنل میں 5/20 کے اعداد و شمار اور 42 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے خلاف ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں رہی جہاں انہوں نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے اور 3/20 کے اعداد کے ساتھ اپنی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچایا۔

بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی

بھارت کی سمرتی مندھانا ٹورنامنٹ میں 434 رنز کے ساتھ وولوارڈٹ کے بعد دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ ان کی سنچری (109) نیوزی لینڈ کے خلاف نمایاں اننگ رہی۔

اسی طرح جمائمہ روڈریگز کی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ناقابل شکست 127 رنز کی اننگ نے انہیں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ دلائی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی

بھارتی آل راؤنڈر دیپتی شرما کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5/39 اور 58 رنز بنائے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کی شاندار شمولیت

آسٹریلیا کی اینیبل سدرلینڈ ٹورنامنٹ کی دوسری نمایاں وکٹ ٹیکر رہیں۔ بھارت کے خلاف ان کی 5/40 کی کارکردگی نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسی ٹیم کی الانا کنگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 7/18 کے حیران کن اعداد و شمار کے ساتھ ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ کارکردگی دکھائی۔

کنگ نے پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنا کر اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔

ایش گارڈنر نے بھی دو سنچریاں اسکور کیں، جن میں سے ایک انگلینڈ کے خلاف 69 گیندوں پر تیز ترین سنچری تھی۔

انگلینڈ کی کھلاڑیوں کا ذکر

انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون نے 7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کر کے اپنی نمر 1 بولر کی پوزیشن مستحکم کی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں ان کی 4/44 کی کارکردگی نمایاں رہی۔

جبکہ ان کی ہم وطن نیٹ سکیور برنٹ کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی 12ویں کھلاڑی نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ویمنر ورلڈ کپ : سدرہ نواز نے مسلسل بارشوں کو ناقص کارکرگی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کسی وکٹ کیپر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سدرہ نواز کی یہ کامیابی پاکستانی ویمنز کرکٹ کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کیا ہے؟

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ایک ایسی علامتی یا اعزازی ٹیم ہوتی ہے جسے کسی بڑے ایونٹ جیسے کہ ورلڈ کپ، چیمپیئن شپ یا لیگ کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) یا متعلقہ تنظیم ماہرین کی رائے سے منتخب کرتی ہے۔

اس ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل کیے جاتے ہیں جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو خواہ ان کی اپنی ٹیم ٹائٹل جیتی ہو یا نہیں۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے بازوں، گیند بازوں، آل راؤنڈرز اور وکٹ کیپرز کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں نمایاں کیا جائے۔

یہ ٹیم دراصل اعزازی ٹیم ہوتی ہے یعنی یہ کسی میچ میں کھیلنے کے لیے نہیں بنتی بلکہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے تیار کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: سدرہ امین آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

اس ٹیم کے انتخاب میں عام طور پر اعداد و شمار، میچ جیتنے میں کردار، دباؤ کے لمحات میں کارکردگی اور کھیل کے مجموعی اثر کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ سدرہ نواز سدرہ نواز کے لیے اعزاز قومی وکٹ کیپر سدرہ نواز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سدرہ نواز سدرہ نواز کے لیے اعزاز قومی وکٹ کیپر سدرہ نواز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ ویمنز ورلڈ کپ کی نے جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ کی ٹورنامنٹ کی کی کارکردگی سیمی فائنل فائنل میں سدرہ نواز وکٹ کیپر کے خلاف کے ساتھ کے لیے کی ٹیم

پڑھیں:

بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا

کراچی:

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔

کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے میں آدھا انعام دینا واضح ناانصافی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ کی تاریخی فتح کی اہمیت گھٹا دی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بی سی سی آئی خواتین کرکٹ کو اب بھی ثانوی حیثیت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اسے ’’ڈبل اسٹینڈرڈ‘‘ اور ’’خواتین کے ساتھ کھلی ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
  • ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انعامی رقم پر بھارت میں صنفی امتیاز کی بحث چھڑ گئی
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟