2025-11-04@16:39:02 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«ویمنز ورلڈ کپ کی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر ورلڈ کپ جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز برتنے کا الزام سامنے آگیا ہے۔بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے اتوار کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم اگلے ہی روز بی سی سی آئی کی جانب سے انعامی پیکج کے اعلان نے نئی بحث کو جنم دے دیا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویمنز ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کو ان کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں کل 51 کروڑ بھارتی روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔ مگر بھارتی میڈیا اور شائقین کے مطابق یہ رقم...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا آخری گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا، جس کے ساتھ ہی قومی ویمنز ٹیم کا ایونٹ میں سفر کسی بھی فتح کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم بارش کے باعث میچ کو 34، 34 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان نے جب 4.2 اوورز میں 18 رنز بنائے تھے، تب دوبارہ بارش شروع ہو گئی جو پھر نہ تھمی، اور امپائرز کو بالآخر میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ اس نتیجے کے بعد پاکستان ٹیم اپنے تمام 7 میچ مکمل کر چکی ہے، جن میں سے کوئی...
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔ کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
ویمنز ورلڈ کپ کے بارویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے بآسانی شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث لنکن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 45.4 اوورز میں ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا سامارا وکرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جب کہ دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں۔ England make it three out of three and go top of the #CWC25 table after beating Sri Lanka ????#ENGvSL ????: https://t.co/Sx63MzedY0 pic.twitter.com/DLELFpKDYn...
کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو89رنز سے شکست دے دی، جس سے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ کی طرف رواں دواں ۔ آر آر انٹرنیشنل اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، جبکہ سری لنکاکی ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی اننگز کی بنیاد رکھنے میں ٹیمی بومنٹ 32 اور ہیتھر نائٹ...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر سدرا امین کو بھارت کے خلاف ایک روزہ ورلڈ کپ 2025 کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی کے مطابق سدرا امین نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، لباس، گراؤنڈ یا فٹنگز کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے 40ویں اوور کی آخری گیند...
کولمبو میں بھارت کے خلاف جاری ویمنز ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی اوپنر منیبہ علی کا رن آؤٹ متنازع صورتِ حال اختیار کر گیا۔ منیبہ علی کو پہلے تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم کچھ ہی دیر بعد فیصلہ تبدیل کر کے انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا، جس پر پاکستانی ٹیم اور شائقین نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فورتھ امپائر کے سامنے باضابطہ طور پر اپنا مؤقف پیش کیا جس کے باعث کچھ دیر تک رکا رہا۔ پاکستان کی کپتان نے فیلڈ میں کھڑے ہو کر امپائرز سے طویل مشاورت کی، جبکہ سدرہ امین جو اگلی بلے باز تھیں بھی میدان میں داخل...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی...
گوہاٹی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو 10 وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔ بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار طریقے سے میچ کا آغاز کیا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم، جو ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم تھی، صرف 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی۔ یہ ان کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم سکور اور ورلڈ کپ میں دوسرا سب سے کم اننگز کا سکور ہے۔ انگلینڈ کی بالرز نے حیرت انگیز کارکردگی دکھائی، خاص طور پر لنزی سمتھ نے 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ جواب میں انگلینڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور بنگلادیش کی کھلاڑیوں کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور بنگلادیش کی کپتان نگار سلطانہ کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان دوستی کا آغاز 2023 میں فیئر بریک انویٹیشنل سے ہوا۔ نگار سلطانہ نے بتایا ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے، ہم دونوں جب بھی ملتے ہیں تو بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اور تفریح کرتے ہیں ۔ یہ دوستی رواں سال کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران ابھر کر سامنے آئی جب پاکستان سے ہارنے کے بعد بنگلادیش کی ساری امیدیں ختم ہو گئی تھیں اور نگار سلطانہ بہت...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء میں پاکستان اور بنگلادیش کی کھلاڑیوں کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اور بنگلادیش کی کپتان نگار سلطانہ کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان دوستی کا آغاز 2023ء میں فیئر بریک انویٹیشنل سے ہوا۔ نگار سلطانہ نے بتایا ’ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے، ہم دونوں جب بھی ملتے ہیں تو بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اور تفریح کرتے ہیں‘۔ یہ دوستی رواں سال کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران اُبھر کر سامنے آئی جب پاکستان سے ہارنے کے بعد بنگلادیش کی ساری امیدیں ختم ہو گئی تھیں اور نگار سلطانہ بہت افسردہ تھیں...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4، ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔ ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔ بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی شہر اندور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 326 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایشلے گارڈنر نے 83 گیندوں پر 115 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فوبے لچفیلڈ 45 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور لی تاہوہو نے تین تین جبکہ ایمیلیا کیر اور بری ایلنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی کپتان صوفی ڈیوائن (111) کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ نیوزی لینڈ کی...
ایشیا کپ کی سیاست ویمنز ورلڈ کپ میں بھی، کیا بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گی؟
پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھارت کے حالیہ سیاسی رویے پر سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں واضح ہوا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا، جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب عالمی کرکٹ کی ایک اور اہم تقریب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے حوالے سے بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی اور غیر کھیلوں والا رویہ ویمن ورلڈ کپ میں...
گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر آج اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کیا ہے۔ اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا ہے، یعنی مردوں کے...
دبئی: دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے آغاز سے قبل دبئی ہیڈکوارٹرز میں خواتین میچ آفیشلز کے خصوصی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، یہ پینل 14 امپائرز اور چار میچ ریفریز پر مشتمل ہے جو دنیا کے 10 مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس سال کا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا اور تاریخی اعتبار سے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ صرف خواتین آفیشلز کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ تمام 50 اوورز کے میچز میں سپروائزنگ ٹیم مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوگی، جو عالمی کرکٹ میں صنفی برابری کی ایک اہم مثال ہے۔ ایمریٹس گروپ ہیڈکوارٹرز میں...
13ویں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی۔ جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔ 2 نومبر تک جاری رہنے والے عالمی...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بدھ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا، قومی ٹیم گزشتہ رول کولمبو پہنچی جہاں وہ اپنے تمام میچز سری لنکا کے میدانوں میں کھیلے گی۔ آئی سی سی کے طے کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی بلکہ کولمبو میں اپنے تمام میچز کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر کو بھارت کے شہر گوہاٹی میں ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 2 نومبر تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل رانی سنگھے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے تربیتی...
اسپین نے اسرائیلی ٹیم کی شرکت کی صورت میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔ ہسپانوی کانگریس میں سوشلسٹ پارٹی کے ترجمان پیٹسی لوپیز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اسپین ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین میں سیاسی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے کے باعث روس کے اخراج کی مثال کے بعد کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ لوپیز نے کھیلوں کے متعلقہ اداروں سے ردعمل ظاہر کرنے اور ٹھوس...
کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
فیفا کلب ورلڈ کپ میں ہیری کین نے عمدہ کھیل کی بدولت بائرن میونخ کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلوا دیا۔ جرمن کلب نے رائونڈ 16 میں فلیمنگو کو 2-4 سے شکست دی، انگلش اسٹار نے کھیل کے نویں اور 73 ویں منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔ چھٹے منٹ میں حریف پلیئر ایرک پلگار نے اون گول کرکے جرمن ٹیم کا کھاتہ کھولا، چوتھا گول لیون گوریٹزکا نے 41 ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج کک سے کیا۔ ناکام سائیڈ کا خسارہ جیرسن اور جورجینو نے کم کیا، بائرن اب پی ایس جی کا سامنا کرے گی جس نے راؤنڈ 16 میں انٹرمیامی کو 0-4 سے قابو کیا، لیونل میسی کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر...
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے آغاز میں ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا تھا، جس کے تحت چیمپیئنز ٹرافی سمیت تمام مشترکہ ٹورنامنٹس میں کسی بھی ملک کی ٹیم میزبان ملک کے بجائے کسی تیسرے نیوٹرل مقام پر میچ کھیل سکتی ہے۔ اسی ماڈل کے تحت ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں...
لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم...
سٹی42: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز...
ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ قذافی اسٹیڈیم پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔ پاکستان کی...
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...