ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثنا اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور بنگلادیش کی کھلاڑیوں کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور بنگلادیش کی کپتان نگار سلطانہ کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان دوستی کا آغاز 2023 میں فیئر بریک انویٹیشنل سے ہوا۔ نگار سلطانہ نے بتایا ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے، ہم دونوں جب بھی ملتے ہیں تو بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اور تفریح کرتے ہیں ۔ یہ دوستی رواں سال کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران ابھر کر سامنے آئی جب پاکستان سے ہارنے کے بعد بنگلادیش کی ساری امیدیں ختم ہو گئی تھیں اور نگار سلطانہ بہت افسردہ تھیں اور اپنے کمرے میں بند ہوگئی تھیں لیکن پھر جب بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تو انہیں یہ بات سب سے پہلے فاطمہ ثنا نے کال کر کے بتائی۔ اتنی اچھی دوستی ہونے کے باوجود بھی دونوں کپتان جانتی ہیں کہ کھیل کے میدان میں دوستی کی ایک حد ہوتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نگار سلطانہ ورلڈ کپ
پڑھیں:
انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ2025 کی مضبوط ٹیم کو بری طرح شکست سے دوچار کر دیا
گوہاٹی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو 10 وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔ بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار طریقے سے میچ کا آغاز کیا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم، جو ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم تھی، صرف 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی۔ یہ ان کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم سکور اور ورلڈ کپ میں دوسرا سب سے کم اننگز کا سکور ہے۔ انگلینڈ کی بالرز نے حیرت انگیز کارکردگی دکھائی، خاص طور پر لنزی سمتھ نے 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
جواب میں انگلینڈ کو 70 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہ پڑی۔ ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ ٹیمی بیمونٹ نے 21 اور ایمی جونز نے40 رنز بنائے، ۔انگلینڈ ٹیم کی کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے میچ کے بعد کہا کہ “ہماری ٹیم نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور لنزی سمتھ نے زبردست شراکت توڑی۔ یہ فتح ہمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں مضبوط بناتی ہے۔”
جنوبی افریقہ کی کپتان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا، “یہ ہمارا ٹورنامنٹ کا برا آغاز ہے، لیکن ہم واپسی کریں گے۔ انگلینڈ کی بالنگ لائن اپ نے ہمیں دباؤ میں رکھا۔