ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرزکو انجری کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف چند دن قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ دو اہم فاسٹ بولرز، جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ، انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دونوں بولرز کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایشیز سیریز شروع ہونے میں محض 9 دن باقی ہیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ فاسٹ بولرز کی ممکنہ عدم دستیابی کے باعث متبادل آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر ہیزل ووڈ اور ایبٹ فٹ نہ ہو سکے تو فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، جو حالیہ فرسٹ کلاس میچز میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران فٹنس مسائل پیش آئے تھے، اور وہ کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے میدان میں واپس نہیں آئے تھے۔ بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی کہ دونوں کھلاڑیوں کا طبی معائنہ جاری ہے اور ان کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ امید ظاہر کر رہی ہے کہ دونوں بولرز جلد صحت یاب ہو کر دستیاب ہو جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ولادیمیر پوتن اور قازق صدر ماسکو میں دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: کرملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور قازق صدر قاسم جومارت توکایف ماسکو میں ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہاکہ روس اور قازقستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون ہر ممکن شعبے کو شامل کرتا ہے اور دونوں رہنما اس پر مکمل تبادلہ خیال کریں گے، روس، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تین طرفہ منصوبے بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے، اور پوتن اس تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
توکایف 11 سے 12 نومبر تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ مذاکرات کے علاوہ قازقستان میں ایک بین الااقصائی تعاون فورم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے، مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں بڑھانے کے لیے ایک اعلامیہ بھی دستخط کیا جائے گا۔
کرملن کے ترجمان نے شام کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روس اور دمشق کے تعلقات آزادانہ طور پر ترقی کریں گے اور شام کے صدر احمد الشراء کی حالیہ وائٹ ہاؤس ملاقات سے روسی قازق تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔