نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی کرپشن کیخلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب اور برطانوی انسداد بدعنوانی ادارہ کرپشن کے خلاف باہمی شراکت داری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے 11 نومبر 2025 کو نیب ہیڈکوارٹرز میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں ڈائریکٹر جنرل این سی اے گریم بگر کے علاوہ گراہم آرر، کونسلر / ریجنل ہیڈ، اوون کینیڈی، سٹاف آفیسر ٹو ڈائریکٹر جنرل این سی اے، پال ہیملٹن ٹویڈیل، لائژن آفیسر این سی اے اور مچل ٹپ، لائژن آفیسر، نیب سے غلام صفدر شاہ، ڈی جی آپریشنز محمد طاہر، ڈائریکٹر آئی سی ڈبلیو، عثمان کریم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا تھا، جس کے لیے دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے پر گفتگو ہوئی۔ نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تجویز کردہ ایم او یو دونوں ممالک کے انسداد بد عنوانی کے باہمی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ ایم او یو دونوں ممالک کی پولیس کے درمیان بروقت تعاون کو فروغ دے گا، جس سے کرپشن کے مقدمات اور چوری شدہ اثاثوں کی جلد بازیابی کے لیے ایک مضبوط خاکہ قائم ہوگا۔ اس موقع پر دونوں اداوں کے رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ کے متعلق معلومات اور انٹیلی جنس کا غیر رسمی تبادلہ بڑھانا موجودہ وقت کی اولین ضرورت ہے۔ نیب کے اندرونی صلاحیتوں کی ترقی کے عزم کو ظاہر کرنے کے لیے، قائم مقام چیئرمین نے این سی اے کے وفد کو نیب کے نئے قائم کردہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی(پی اے سی اے) سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر پی اے سی اے کے کردار اور انسداد کرپشن کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ این سی اے نے مستقبل قریب میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہونے والے تربیتی پروگرام میں نیب افسران کی شمولیت یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ماہرین کے تبادلے اور انسانی وسائل کے فارنزک اکائونٹنگ، اثاثہ جات کی تحقیقات، منی لانڈرنگ، جدید استغاثہ کی تکنیک کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔