ولادیمیر پوتن اور قازق صدر ماسکو میں دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: کرملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور قازق صدر قاسم جومارت توکایف ماسکو میں ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہاکہ روس اور قازقستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون ہر ممکن شعبے کو شامل کرتا ہے اور دونوں رہنما اس پر مکمل تبادلہ خیال کریں گے، روس، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تین طرفہ منصوبے بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے، اور پوتن اس تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
توکایف 11 سے 12 نومبر تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ مذاکرات کے علاوہ قازقستان میں ایک بین الااقصائی تعاون فورم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے، مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں بڑھانے کے لیے ایک اعلامیہ بھی دستخط کیا جائے گا۔
کرملن کے ترجمان نے شام کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روس اور دمشق کے تعلقات آزادانہ طور پر ترقی کریں گے اور شام کے صدر احمد الشراء کی حالیہ وائٹ ہاؤس ملاقات سے روسی قازق تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات
قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔ ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کو حتمی شکل دینی ہے۔نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
قائم مقام چئیرمین نیب نے نیب اور برطانیہ کے انسداد کرپشن اداروں کے درمیان موجودہ قریبی تعاون اور ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ قائم مقام چیئرمین نیب نے کہا کہ تجویز کردہ ایم او یو دونوں ممالک کے انسداد بد عنوانی کے باہمی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ایم او یو دونوں ممالک کی پولیس کے درمیان بروقت تعاون کو فروغ دیگا، جس سے کرپشن کے مقدمات اور غبن شدہ اثاثوں کی جلد بازیابی کے لیے ایک مضبوط خاکہ قائم ہوگا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ کے متعلق معلومات اور انٹیلی جنس کا غیر رسمی تبادلہ بڑھانا موجودہ وقت کی اولین ضرورت ہے۔نیب کے اندرونی صلاحیتوں کی ترقی کے عزم کو ظاہر کرنے کیلئے قائم مقام چیئرمین نے این سی اے کے وفد کو نیب کے نئے قائم کردہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پی اے سی اے)سے متعارف کرایا۔این سی اے نے مستقبل قریب میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہونے والے تربیتی پروگرام میں نیب افسران کی شمولیت یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط ستائیسویں آئینی ترمیم ، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی ہے ، اسد قیصر اسلام آباد تک جنگ لانا کابل سے ایک پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع وانا کیڈٹ کالج میں خوارج کیخلاف آپریشن جاری، 650 افراد میں سے 115 افراد کو ریسکیو کر لیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم