تربیلا(نیوزڈیسک)پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے پریذیڈنشل گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای پریذیڈنشل گارڈز کے دستے شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے سینئر فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ عملی مہارت کو بڑھانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانا بھی تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق پاکستان ا

پڑھیں:

شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پرُ وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر سلامی دی۔ جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔ قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے چادر چڑھائی گئی۔ پاک بحریہ کے افسران، سیلرز، نیوی سویلینز کی جانب سے بھی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آرمی اور اماراتی صدارتی گارڈز کے درمیان تربیلا میں مشق جلمود 1 کا انعقاد
  • پاک فوج اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر
  • حکومت پاکستان کا اماراتی بزنس مین سہیل الزرونی کو خراج تحسین پیش
  • اماراتی ائرلائن‘ امریکی مسافروں کیلیے نئی ہدایت جاری
  • یوم اقبالؒ  منایا گیا،سینٹ میں متفقہ قرارداد منظور ‘ مزار پر گارڈز کی تبدیلی 
  • APFUTUکے تحت پنجاب لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • تنزانیہ : صدارتی انتخابات کیخلاف مظاہروں میں ہلاکتیں1 ہزار سے متجاوز
  • مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
  • شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب