یوم اقبالؒ منایا گیا،سینٹ میں متفقہ قرارداد منظور ‘ مزار پر گارڈز کی تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔لاہور میںمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمان خصوصی نیوی کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں تقریبات، عظیم شاعر کی تحریک پاکستان اور اُمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا شاعر مشرق نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا، پاکستان اقبالؒ کے خواب کی تعبیر ہے۔ نوجوانوں کیلئے علامہ اقبال ؒ کے افکار مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں اقبالؒکے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں افکار اقبال پر عمل کرنے اور وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی توفیق دے۔سینٹ میں اقبال ڈے کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ مفکر، فلسفہ دان علامہ اقبال کو ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ علامہ اقبال نے جدوجہد، مساوات اور برابری کا پیغام دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علامہ اقبال
پڑھیں:
شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور مسلمانوں کے لیے آزاد وطن کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں شاعرِ مشرق کا یومِ پیدائش قومی جذبے اور فکری عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد ریاست کے قیام کا تصور دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے انہیں بیداری، خودی اور عمل کا پیغام دیا۔
انہوں نے محکوم اقوام کو غلامی سے نجات اور خودی کے شعور سے نئی تہذیب کی تعمیر کا درس دیا۔ ان کے افکار نے مسلمانوں کے دلوں میں امید اور جدوجہد کا جذبہ پیدا کیا، جس نے آزادی کی راہ روشن کی۔
علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔ ان کا پیغام آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔